حریت رہنماؤں کاتنازعہ کشمیر کے حتمی حل تک پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مختلف حریت رہنماؤں نے حق خودارادیت کے کشمیری عوام کے جائز مطالبے کو کچلنے کے لئے نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں نے سرینگر میں جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں جموں میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے طاقت اور خوف کا استعمال کر رہا ہے اور سیاسی مطالبات کرنے والوں کوسزادینے کے لئے ماورائے عدالت قتل اور دوران حراست تشدد کا نشانہ بنارہا ہے اورمسلسل ہراساں کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت آزادی پسند رہنماؤں، کارکنوں، انسانی حقوق کے محافظوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کو نشانہ بنانے کے لیے این آئی اے اورایس آئی اے جیسے تحقیقاتی اداروں کو ہتھیارکے طورپر استعمال کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بڑے پیمانے پر نگرانی، انٹرنیٹ سنسرشپ، چھاپے، گرفتاریاں اور یو اے پی اے اور پی ایس اے جیسے کالے قوانین ریاستی دہشت گردی کے ہتھیار ہیں۔

 حریت رہنماؤں نے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کو ایک ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری عوام کو مسلسل ان کے بنیادی شہری اور سیاسی حقوق سے محروم کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام رائے شماری کے مطالبے کو کچلنے کے لئے اجتماعی سزا دینے کی بھارتی پالیسی اس کی بوکھلاہٹ کی عکاسی کرتی ہے۔

 حریت رہنماؤں نے کہا کہ کوئی بھی فوجی جارحیت یاظلم و جبر آزادی کے لئے کشمیری عوام کے عزم کو توڑ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ایک پوری آبادی کو ہمیشہ کے لیے خاموش نہیں کر سکتا۔ کشمیر میں مزاحمت کا جذبہ لازوال ہے۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ناانصافیوں اور منظم جبر کو مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے اور کشمیری عوام کو آزادانہ طورپر اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے دے۔حریت رہنمائوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حتمی حل تک حق خودارادیت کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

مشہور خبریں۔

عالمی خاموشی کے سائے میں غزہ میں صحافیوں کا قتلِ عام، حقیقت کے خلاف جنگ

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: فلسطینی شہری پیدائش سے ہی خطرے میں ہیں؛ ہر لمحہ بمباری

تھر میں کوئلے سے پیدا ہونے والی توانائی ’پن بجلی سے بھی سستی‘

?️ 14 مارچ 2025ضلع تھر: (سچ خبریں) سینو سندھ ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ایس آر

سعودی جیلوں کی کہانی اس ملک کی خواتین کی زبانی

?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی لیکس نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق

بلوچستان: کورونا کیسز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی

?️ 16 مئی 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح

فلسطینی طاقت کا دشمن نے بھی کیا اعتراف

?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کو غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کے بارے

صیہونی حکومت کی جارحیت کے بارے میں شام کا موقف

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: عبوری حکومت کے بعد کے شام جس مرحلے سے گزرے گا،

کراچی ائیر پورٹ پر غیر ملکی طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے

?️ 10 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق غیر ملکی طیارے نے کراچی ائیرپورٹ

ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے رجوع

?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)پی ٹی آئی  نے پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے