?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پر بھارت کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی نے خطے کوجنگ کے دہانے پر پہنچادیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت ہندوتوا بھارتی حکومت نے آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف اپنے ظلم و بربریت میں اضافہ کر دیا ہے اور انہیں اپنے ہی وطن میں اجنبی بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں کے بھارتی تسلط اور ہٹ دھرمی نے کشمیر کو ایک جوہری فلیش پوائنٹ میں تبدیل کر دیا ہے اور کوئی بھی غلطی علاقائی تباہی کو جنم دے سکتی ہے۔بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی آواز دبانے، خطے میں خوف و ہراس پھیلانے، پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر پر حملے کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے اور اپنے زرخریدجانبدارگودی میڈیا اور سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نئی دلی میں وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے ذریعے جعلی بیانیے کے ذریعے دنیا کو گمراہ کر رہی ہے۔
حریت ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو نظر انداز کرنا اب کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حل طلب تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا اور عالمی امن کو خطرہ لاحق ہے اور اقوام متحدہ کو اس تنازعہ کے پر امن حل کیلئے فوری کردار ادا کرنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال معمول پرآنے کے بھارتی حکمرانوں کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں بلکہ اگست 2019 کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں ہونیوالی تباہی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور گھروں پر چھاپے، تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حریت قیادت، نوجوان اور خواتین سمیت ہزاروں کشمیری بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قید ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جنگ جیسی صورتحال اور بھارت کی طرف سے کیے جانے والے جرائم کا نوٹس لے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائے۔


مشہور خبریں۔
امریکی اسلحہ ذخائر کی بحالی میں برسوں لگ سکتے ہیں؛ امریکی میگزین کا انکشاف
?️ 21 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی جریدے The American Conservative کے مطابق ایران کے خلاف جنگ
اپریل
چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:چینی حکومت کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
جولائی
یروشلم پر یہودیوں کے قبضے کے لیے تل ابیب کا نیا حربہ
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: صہیونی فوج نے حال ہی میں اعلان کیا ہے
جولائی
افریقی ترقیاتی فنڈ میں امریکی امداد میں کٹوتی؛ چیلنجز اور امیدیں
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے افریقی ترقیاتی فنڈ کے لیے اپنی مالی
مئی
اسنیپ بیک کے بعد امریکی وزیر خارجہ کا دعویٰ
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے خلاف اپنے
ستمبر
زلفی بخاری اور شیخ رشید آمنے سامنے؛ وجہ؟
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری
جون
سندھ ہائی کورٹ سے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو راحت ملی
?️ 17 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری
دسمبر
صدر مملکت نے اہم بل پر دستخط کر دئے
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد سینئر
جولائی