?️
جموں: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کانگریس کے قائمقام صدر رمن بھلا نے کہا ہے کہ علاقے کی منفرد سماجی، اقتصادی، ثقافتی حیثیت کی بحالی اور سیاسی خواہشات کی تکمیل کیلئے ریاستی حیثیت کی بحالی ضروری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رمن بھلا نے جموں وکشمیرمیں پارٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کی تاریخی ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تبدیل کرکے یہاں کے لوگوں کے جمہوری حقوق اور شناخت کو بری طرح مجروح کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام نے نہ صرف ہمارے خطے کو اس کا آئینی تحفظ چھین لیا ہے بلکہ جمہوری عمل میں اس کے شہریوں کے اعتماد کو بھی ختم کر دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بی جے پی کی حکومت جلد از جلد ریاست کی بحالی کے لئے پارلیمنٹ میں کیے گئے اپنے وعدے کو پورا کرے اور اس میں مزید کوئی تاخیر کشمیریوں کے جمہوری امنگوں کی توہین اور ان کے اعتماد کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ بی جے پی نے انکے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں پر ووٹ حاصل کرنے کے بعدبی جے پی رہنما اب غائب ہو گئے ہیں اور وہ عام آدمی کے روزمرہ کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں بھی بری طرح ناکام رہے ہیں۔رمن بھلا نے مزید کہا کہ بی جے پی نے مہنگائی، بے روزگاری جیسے بنیادی مسائل کو بے شرمی سے نظر انداز کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا سرعام قتل، واقعے کی دردناک ویڈیو وائرل
?️ 20 جولائی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو
جولائی
عمران خان کو قتل کی کوئی دھمکی نہیں دی، سیاسی بات کی، رانا ثنا اللہ
?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دو روز
مارچ
نئے سال کا مالی بجٹ آج پیش کیا جائے گا
?️ 11 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مالی سال 2022-2021کے لیے 8ہزار کھرب روپے سے زیادہ
ای وی ایم سے اپوزیشن گھبرا جاتی ہے کیوں کہ ان کا انتخآبی طریقہ دھاندلی ہے
?️ 28 نومبر 2021جہلم (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنڈ دادن خان میں تقریب سے
نومبر
خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاک حکومت ہے، سزا یافتہ مجرم سے سیاسی مشاورت نہیں کی جاسکتی۔ عطا تارڑ
?️ 29 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا کی
نومبر
مسجد النبی کے امام پاکستان کے دورے پر
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: مسجد النبی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد
اگست
امریکی ہائی لیول وفد کے اسلام آباد دورے کے اہداف
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: آج اور کل امریکہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی
مئی
سی پیک میں مزید 4 راہداریوں کو شامل کیا جا رہا ہے، چینی قونصل جنرل
?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا
نومبر