?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں تعینات مودی سرکار کے وردی پوش غنڈوں نے بھارت کا اصلی سفاک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔
’ڈان نیوز ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق بفلیاز سرنکوٹ پونچھ میں دورانِ حراست 4 معصوم شہریوں کے وحشیانہ قتل پر پونچھ کمیونٹی نے برہنہ احتجاجی پریس کانفرنس کی۔
ہندو، سکھ اور عیسائی سماجی کارکنان نے بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی فوجی قاتلوں کی نشاندہی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کے قاتلوں مصطفیٰ، محمد رفیق، ارشاد اور جگی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
پونچھ کمیونٹی کے کارکن نے کہا کہ معصوم کشمیری نوجوانوں پر بھارتی فوج کے تھرڈ ڈگری ٹارچر کی ویڈیو وائرل ہو گئی، مودی سرکار جب معاملہ دبا نہ سکی تو نامعلوم افراد کے نام پر ایف آئی آر درج کر دی۔
انہوں نے کہا کہ مقتولین کے ورثا کو ایف آئی آر درج کروانے سے روکنے کے لیے سنگین دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
پونچھ کمیونٹی کے کارکن نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایف آئی آر میں نشاندہی کیے جانے والے افراد غلام مصطفیٰ، محمد رفیق، ارشاد اور جگی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
انہوں نے وزیر دفاع راج ناتھ، ایس ایس پی پونچھ اور کشمیر انتظامیہ سے مجرمان کے خلاف منصفانہ انکوائری کا پر زور مطالبہ کیا۔
مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں پونچھ کمیونٹی نے برہنہ احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 7 روز کا الٹی میٹم دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی اتحاد کے تحت ہم سب منصفانہ انکوائری اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، انصاف نہ ملنے کی صورت میں ہم برہنہ احتجاج جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اخلاقی نصیحت کے قابل نہیں: آئزن کوٹ
?️ 28 جون 2026سچ خبریں: گاڈی آئزنکوٹ، اسرائیلی حکومت کے سابق چیف آف اسٹاف اور موجودہ
جون
وزیر اعظم نے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی کا درجہ دینےکی منظوری دے دی
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد
اکتوبر
انڈونیشیا میں پولیس اور ہزاروں مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، عوامی غصہ مزید بڑھ گیا
?️ 29 اگست 2025انڈونیشیا میں پولیس اور ہزاروں مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، عوامی غصہ مزید
اگست
لگتا ہے اب 1947 کی صورتحال میں واپس پہنچ گئے،عدالتی فیصلے پر شہباز گِل کا ردعمل
?️ 8 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عدالتی فیصلے پر شہباز گِل نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا
اپریل
نیتن یاہو کے پاس ایران کے ساتھ ہمارے معاہدے کو قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے: ٹرمپ
?️ 8 جون 2026سچ خبریں: امریکی دہشت گرد حکومت کے سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا
جون
یمن میں جنگ کا نشانہ بننے والے بچوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے
نومبر
نہ قیدی رہا ہوں گے نہ ہم جیتیں گے: واللا نیوز کا تجزیہ
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ والہ نیوز نے کہا کہ یہ
مئی
بلوچستان کی کابینہ کی تقریب حلف برداری 7 نومبر بروز اتوار گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی
?️ 6 نومبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان گورنر ہاوس کی جانب سے
نومبر