بھارتی حکومت 20دنوں میں 300میٹر ہائی وے کو بھی بحال نہ کراسکی: عمر عبداللہ

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع ادھم پور میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے دو ہفتوں سے بند سرینگر جموں ہائی وے کے 300میٹر طویل حصے کو بحال کرنے میں ناکامی پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی بحالی میں تاخیر سے کاشتکار بری طرح متاثر ہوئے ہیں جو اپنی پیداوار منڈیوں تک پہنچانے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر شاہراہ منتخب حکومت کے کنٹرول میں ہوتی تو یہ اب تک بحال ہو چکی ہوتی۔ ہمارے پاس انجینئرز کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اب بہت ہو چکا، بھارتی حکومت ہر روز کہتی ہے کہ سڑک کو صاف کر دیا جائے گا، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔وزیر اعلی نے کہاکہ وہ بھارتی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نتن گڈکری کو خط لکھیں گے اور ان پر زور دیں گے کہ وہ ہائی وے کی دیکھ بھال منتخب حکومت کے حوالے کردیں تاکہ اسے فوری طور پر بحال کیا جا سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پھلوں سے لدے ٹرکوں کو بغیر کسی تاخیر کے نقل وحرکت کی اجازت دی جائے۔

عمرعبداللہ نے وزیر ریلوے پر بھی زوردیا کہ جب تک ہائی وے دوبارہ نہیں کھل جاتا پارسل ٹرینوں کو باقاعدہ سروس بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک رسمی ٹرین کافی نہیں ہے، اسے پھلوں کے کاشتکاروں اور تاجروں کی مدد کے لیے روزانہ چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پھلوں کے کاشتکاروں کی مایوسی قابل فہم ہے کیونکہ ہائی وے کو بحال کرنے میں بھارتی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ان کی پیداوار سڑ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ریاست کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھیں گے اورعلاقے کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو

سیلوان مومیکا کو سویڈن سے ڈی پورٹ کیا گیا 

?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:سویڈن کی امیگریشن عدالت نے سٹاک ہوم میں مقیم عراقی نژاد

فرانسیسی فسادات میں سوشل میڈیا کا اہم رول

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جنہوں نے ملک میں حالیہ مظاہروں

سپریم کورٹ کا وقت ضائع کرنے پر بحریہ ٹاؤن کو 10 لاکھ روپے جرمانہ

?️ 28 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وقت ضائع کرانے پر بحریہ

علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد میں جلسے کے بارے میں اہم اعلان

?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا

رمضان المبارک میں دکھائے جانے والے خصوصی ڈرامے

?️ 13 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک

عمران خان کی اتنی مقبولیت نہیں دیکھی جتنی آج ہے:فیصل جاوید

?️ 26 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں )  پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے