?️
سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خود ارادیت کیلئے آواز اٹھانے پر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں سلیم زرگر، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، فاروق احمد توحیدی، میر شاہد سلیم اور مولانا مصعب ندوی نے اپنے بیانات میں کہا کہ بھارتی مظالم اور ناانصافی کے خلاف اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے جو بھی آواز اٹھاتا ہے اسے سلاخوںکے پیچھے ڈال دیا جا تا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کی قتل گاہ
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کشمیریوں کے تمام سیاسی، معاشی، مذہبی اور معاشرتی حقوق سلب کرنے کے بعد مقبوضہ علاقے میں حالات پرامن ہونے کے نام نہاد دعوے کر رہی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا کہ چار ہزار سے زائد حریت رہنما، کارکن اور نوجوان طویل عرصے سے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں کالے قوانین کے تحت جعلی مقدمات میں غیر قانونی نظربندی کا سامنا کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں، کل جماعتی حریت کانفرنس
دریں اثناءڈیموکریٹک یوتھ فورم نے شہید عمر قیوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہیں 20 اگست 2010 کو سرینگر میں بھارتی فوجیوں نے حراست میں لے کر شہید کر دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
جاپان نے 57 شخصیات اور 6 روسی کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین کی موجودہ صورتحال کے بہانے جاپانی حکام نے روسی
جولائی
ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی
?️ 27 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں کورونا وائرس کا زور
فروری
ہیروشیما کے میئر: ٹرمپ ایٹم بمباری کی حقیقت کو نہیں سمجھتے
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر کے بیانات پر جاپانی حکام اور عوام کے
جولائی
کیا امریکہ بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا ہے؟ امریکی میڈیا کی زبانی
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: امریکی ذرائع نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ آزاد فلسطینی
فروری
عراقی انٹیلی جنس چیف کے شام کے دورے کے پس پردہ پیغامات
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے خود ساختہ حکمران ابو محمد الجولانی سے عراق
دسمبر
امریکہ یمنی گیس لوٹنے کے درپے
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی مستعفی حکومت کے عہدیداروں نے اطلاع دی ہے کہ امریکی
مارچ
رمضان المبارک میں دکھائے جانے والے خصوصی ڈرامے
?️ 24 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک
مارچ
یمن میں سعودی کھیل ختم ہو رہا ہے: امریکی تجزیاتی سائٹ
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی تجزیاتی ویب سائٹ کا کہنا ہےکہ یمن کے خلاف ریاض
اکتوبر