?️
سرینگر: (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن منا یاجارہاہے، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو معذور بنانے کے لیے منظم طریقے سے تشدد کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔
آج معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے استعمال کیے جانے والے ظالمانہ اور غیر انسانی تشدد کے ہتھکنڈوں سے ہزاروں کشمیری زندگی بھر کے لیے معذور بن چکے ہے جن میں 200سے زائد وہ کشمیری بھی شامل ہیں جو ایک یا دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کو معذور اور ناکارہ بنانے کے لیے بھارتی فوجیوں کی طر ف سے استعمال کیے جانے والے ظالمانہ ہتھکنڈوں میں مظاہرین پرگولیاں ، پیلٹ، آنسو گیس اور مرچی والی گیس گولے چلانا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ تفتیشی مراکز میںشدید مار پیٹ، بجلی کے جھٹکے دینا، ٹانگوں کے پٹھوں کو کچلنے کے لئے لکڑی کے رولرپھیرنا، گرم اشیا سے جلانا اور الٹا لٹکاناشامل ہے۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ اس کے علاوہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بوبی ٹریپ اور بارودی سرنگوں کا بھی استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے 1947سے اب تک ہزاروں اموات ہوئیں اور بے گناہ افراد معذور ہوئے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ ہزاروں کشمیری ایک یا دونوں آنکھوں کی بینائی کھونے کے دہانے پر ہیں۔رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں منظم تشدد کے ہتھکنڈوںکے ذریعے کشمیریوں کو معذور بنانے کے بھارتی حکومت کے غیر انسانی عمل کا نوٹس لے۔
دریں اثنا ء کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری، زمردہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی، ڈاکٹر مصعب، چوہدری شاہین اقبال، غلام نبی وار، حکیم عبدالرشید، سید بشیر اندرابی، خواجہ فروس،محمد عاقب، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور دیگر نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار علاقے میں معصوم نوجوانوں اور بچوں کو گرفتار کر رہے ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر جسمانی طور پر معذور بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس واچ سمیت کئی بین الاقوامی اداروں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے حوالے سے چشم کشا رپورٹیں جاری کی ہیں لیکن اس کے باوجودمقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ظلم و ستم میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں صیہونی جرائم کے تازہ ترین اعدادوشمار
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ میں حماس کی اطلاعاتی ایجنسی فطرکے مطابق صیہونی حکومت نے
نومبر
ذوالفقار جونیئر کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جرمن فیسٹیول میں شرکت سے انکار
?️ 19 جولائی 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستانی آرٹسٹ، فلم
جولائی
اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی خرید و فروخت پر پابندیاں بڑھادیں
?️ 16 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ڈالر
نومبر
ہمارے خلاف میڈیا جنگ پر ایک ارب ڈالر خرچ:روس
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:روس کے انٹرنیٹ سیکورٹی کے ادارے کا کہنا ہے یوکرین کے
اپریل
ایران نے ہم سے فوجی مدد نہیں مانگی: پاکستانی وزیر دفاع
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیلی ریژیم کے خلاف
جون
سعودی عرب کو ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فروخت سے علاقائی مساوات کیوں نہیں بدلے گی؟
?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: سعودی عرب کو F-35 لڑاکا طیاروں کی فروخت، اگرچہ بظاہر
نومبر
لبنانی جوانوں کا صیہونی رپورٹر کو انٹرویو دینے سے انکار
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:گزشتہ موسم گرما میں منعقد ہونے والے مختلف بین الاقوامی مقابلوں
نومبر
ایک وحشیانہ جارحیت
?️ 3 اپریل 2024سچ خبریں: اس رپورٹ میں شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل
اپریل