?️
سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارت 1947 سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے جب اس نے دھوکہ دہی اور طاقت کے بل پرجموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما لیا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں مولوی بشیر عرفانی، سید بشیر اندرابی، محمد یاسین عطائی، خواجہ فردوس، یاسمین راجہ، زمرودہ حبیب، فریدہ بہن جی، جاوید احمد میر، فیاض حسین جعفری، سید سبط شبیر قمی، محمد شفیع لون ، ہلال احمد وار، مولانا مصیب ندوی، شفیق الرحمان، پیر سید تصدق، ایڈووکیٹ ارشد اقبال اور محمد عاقب نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت نے 27اکتوبر1947ءکو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیریوں کی خواہشات کے منافی جموں وکشمیر پر قبضہ کیا جسے کشمیریوں نے کبھی قبول نہیں کیا اور وہ اس ناجائز قبضے کے خلاف بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے اور اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی سیاسی یا زمینی تنازعہ نہیں بلکہ یہ ڈیڑہ کروڑ کے لگ بھگ کشمیریوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے 5اگست 2019ءکے بعد مقبوضہ علاقے میں مظالم میں تیزی لائی ہے ، اس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں اور وہ مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیری بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود تحریک آزادی عزم وہمت سے آگے بڑھا رہے ہیںاور وہ شہداءکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے تاکہ دنیا پر واضح کیا جا سکے کہ وہ اپنے وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو قبول نہیں کرتے اور جب تک انہیں ان کا حق خودارادیت نہیں مل جاتا وہ اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
وزیر دفاع پرویز خٹک نے کیا سینیٹ الیکشن میں 20 نشستیں ملنے کا دعویٰ
?️ 6 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} حکمران جماعت تحریک انصاف کو وزیر دفاع پرویز
فروری
نیتن یاہو فلسطینیوں کا خون بہا کر خود کو بچانا چاہتا ہے: فلسطینی وزارت خارجہ
?️ 13 جون 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطینی وزارت خارجہ نے ہفتے کی شب ایک بیان میں
جون
حزب اللہ کا سعودی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر سخت ردعمل
?️ 26 جولائی 2025 سچ خبریں:حزب اللہ نے سعودی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئی
جولائی
الجفورہ پروجیکٹ کا مرحلہ مکمل، سعودی عرب میں روزانہ 450 ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار شروع
?️ 4 دسمبر 2025 الجفورہ پروجیکٹ کا مرحلہ مکمل، سعودی عرب میں روزانہ 450 ملین
دسمبر
کیا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد خطہ میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے؟ مشاہد حسین سید کی زبانی
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا
جولائی
بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ اسحاق ڈار
?️ 21 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
دسمبر
سعودی عرب یمن امن عمل میں فیصلہ سازی کی صلاحیت کھو چکا ہے: انصاراللہ
?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں:یمنی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے
جولائی
سپیکر قومی اسمبلی نے 5 نومبر کو پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا
?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر
نومبر