?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر تعیناتی پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے اور علاقے کو ایک بڑی کھلی جیل میں تبدیل کردیاگیا ہے جہاں بھارتی فوجیوں کی موجودگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر 27اکتوبر 1947کو بھارت کے غیر قانونی حملے کے بعد سے فوجی محاصرے میں ہے۔
انہوں نے کہ بھاری تعداد میں فوج کی موجودگی سے علاقے میں ایک سنگین اورطویل ترین انسانی بحران پیدا ہوا ہے۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجیوں کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا ہر گلی اور ہرمحلہ فوجی محاصرے میں ہے،بھارتی فوجی علاقے کے طول وعرض میں گشت کر رہے ہیں۔ حد سے زیادہ فوجیوں کی موجودگی کا مقصد علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرکے کشمیری عوام کی جائز سیاسی امنگوں کو دبانا ہے۔
ایڈوکیٹ منہاس نے کہا کہ تقریبا 10 لاکھ بھارتی فوجی علاقے میں تعینات ہیں اور ہر سات شہریوں پر ایک مسلح فوجی پہرہ دے رہاہے جس کی مثال دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ بھاری تعداد میں فوجیوں کی موجودگی کے باعث ہراساں کیے جانے، بلاجواز گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے۔
حریت ترجمان نے کہا کہ بھارت بھاری تعداد میں فوجیوں کی موجودگی سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑ کرمتنازعہ علاقے میں منظم انداز میں فو جی مظالم اورآبادی کے تناسب میں تبدیلی پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے۔ ایڈوکیٹ منہاس نے کہاکہ کشمیر ی عوام خیرات نہیں مانگ رہے بلکہ وہ اپنے حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ فوجی طاقت سے کبھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبایا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے عالمی ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ فوجی استثنی کی آڑ میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کریں۔ ترجمان نے خبردارکیاکہ عالمی برادری کی خاموشی سے بھارت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ وہ اپنے مظالم کو بلا روک ٹوک جاری رکھے۔حریت ترجمان نے کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل پر زوردیا۔
مشہور خبریں۔
ہم خاموشی سے مرنے کے لیے پیدا نہیں ہوئے؛شہید یحیی السنوار کا اعلان
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بین الاقوامی ثالثوں کی جانب
اپریل
ہسپتال غزہ جنگ کی فرنٹ لائن
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: واللا نیوز ویب سائٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے
اپریل
گردے کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے ’ٹیسٹ کیس‘ بن گیا
?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث
اکتوبر
آزادی صحافت کا عالمی دن اور زنجیروں میں جھکڑے آزاد صحافی
?️ 3 مئی 2021(سچ خبریں) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی
مئی
نوشہرو فیروز میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
?️ 21 مئی 2025نوشہروفیروز (سچ خبریں) صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں 30 دن
مئی
سابق وزیر اعظم طاقت کے زور پر اپوزیشن کی پوری قیادت کو کلین سوئپ کرنا چاہتے ہیں۔خرم دستگیر
?️ 19 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ
جون
پی پی پی کا ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کیلئے سندھ میں 25 اپریل کو احتجاج کا اعلان
?️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار
اپریل
پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مابین اختلافات مزید بڑھنے کا انکشاف
?️ 28 اپریل 2021کوئٹہ (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مابین اختلافات
اپریل