?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے علاقے میں سیاسی اور انسانی حقوق کی سنگین صورتحال بالخصوص بھارت اور مقبوضہ علاقے کی جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے لیے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کو کچلنے کے لیے تشدد کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ متنازعہ علاقے میں ظلم و جبر کا سلسلہ بند کرے۔
ترجمان نے5اگست 2019سے پہلے اور اس کے بعد گرفتار حریت رہنماؤں، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ظالمانہ کارروائیاں بھارت کی آمرانہ ذہنیت کی عکاسی کرتی ہیں۔
انہوں نے ڈی ایف پی چیئرمین شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت رہنمائوں بشمول محمد یاسین ملک، ڈاکٹر حمید فیاض اور بلال صدیقی کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان نے کہاکہ علیل قیدیوں کو مناسب طبی سہولیات اورعلاج معالجے کے حق سے محروم رکھنا نہ صرف غیر انسانی بلکہ جنگی جرائم کے مترادف ہے۔ڈی ایف پی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں خاص طورپر جان لیوا عارضوں میں مبتلا افراد کی رہائی کے لیے عملی اقدامات کریں۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے رمضان المبارک میں مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے: مولانا طاہر اشرفی
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے
مارچ
امریکہ میں متوقع عمردوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے کم ترین سطح پر
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک نئی وفاقی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں متوقع عمر 2020
دسمبر
عراق میں نئے صدر کے انتخاب کی الٹی گنتی شروع، آئندہ 10 دن فیصلہ کن
?️ 18 جنوری 2026 سچ خبریں:عراق میں نئے صدر کے انتخاب کا آئینی عمل اپنے
جنوری
یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کی 17 خواتین کی رہائی کا حکم
?️ 13 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی
مئی
سعودی عرب میں ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ کھلنا خطے کے لیے فائدہ مند ہے:اقوام متحدہ
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ترجمان نے سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانے کے
جون
مراکش نے عالمی برادری سے غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا ہے
?️ 30 جون 2025سچ خبریں: ہزاروں مراکشی شہریوں نے ملک کے مختلف شہروں میں صیہونیت
جون
ایشین ٹائیگر کا خواب کسی اور کا تھا لیکن ایشین ٹائیگر ہم ہیں۔ شرجیل میمن
?️ 23 مئی 2025شرجیل میمن (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا
مئی
موجودہ شہروں کو وسیع نہیں کرنا چاہیے۔ خواجہ آصف کی تجویز
?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے تجویز دی
اگست