?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں زوروشور سے جاری بھارت کی آبادکاری مہم کا موثر نوٹس لیں۔
نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ یہ آمرانہ اقدام کشمیریوں کا معاشی طور پر گلا گھونٹنے کے لیے بھارت کی استعماری پالیسی کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا معاشی طورپرکشمیریوں کا گلا گھونٹنا علاقے میںطویل عرصے سے جاری منظم آبادکاری کی بھارت کی استعماری مہم کا حصہ رہا ہے جس میں زمینوں اورجائیدادوں کو غیر قانونی طورپر ضبط کرنا ، ان پر قبضہ کرنا، جبری بے دخلی، شہری املاک کو مسمار کرنا اور مقامی لوگوں کو بے اختیار بنانا شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اکثریتی برادری کو محتاج بنانے کا شیطانی ایجنڈا اس وقت سے نافذ ہے جب سے مودی حکومت نے 5اگست 2019کودفعہ370اور 35-Aکو ختم کردیا۔ اس کے بعدسے درجنوں کشمیریوں کو جھوٹے الزامات پر ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا ہے،مکانات اور زمینوں سمیت جائیدادوں پر قبضہ کر لیا گیا جبکہ نسل پرست حکومت نے ایک مذموم منصوبے کے تحت علاقے میں غیر مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے دروازے کھول دیے ہیں۔نعیم احمد خان نے کہا کہ کشمیری سرکاری ملازمین کو ان کی ملازمتوں سے برطرف کرنے کی دانستہ کوشش سول انتظامیہ میں کشمیریوں کے کردار کو کم کرنے کا ایک خطرناک کھیل ہے۔انہوں نے اسے مقامی آبادی کے خلاف ایک گہری سازش قرار دیتے ہوئے کہاکہ نئے متعارف کردہ ڈومیسائل قانون کی آڑ میں آبادکار ی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ مقامی آبادی کی جگہ آبادکاروں کی ایک نئی سوسائٹی قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے نفاذ سے علاقے میں باہر کے لوگوں کے آباد ہونے کی راہ ہموار کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پہلے سے موجود ملازمتوں کے دعویدار بننے کے قابل بنایا گیاہے۔نعیم خان نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیاکہ وہ اس معاملے کا موثر نوٹس لیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈومیسائل اور دیگر قوانین میں کی گئی ترامیم کا مقصد آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے دائیں بازو کی ہندو انتہا پسند جماعتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا اورعلاقے کے مقامی لوگوں کو بے اختیار بنانا ہے۔


مشہور خبریں۔
وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی: وزیر اعظم
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے ہے
اگست
ایرانی صدر اعلیٰ سطح کے وفد کیساتھ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، تجارتی تعلقات بڑھانے کا عزم
?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس
اگست
صنم جاوید کو کس شرط پر رہائی ملی؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید
جولائی
یمن کی دولت لوٹنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو انصاراللہ کا انتباہ
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پیر کی
ستمبر
فلسطین کے بارے میں پاکستان کا مؤقف
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کی سینیٹ کے دفاعی کمیشن کے چیئرمین نے یہ
جنوری
امریکہ کا چین کو انتباہ
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:چین کی جانب سے جنوبی کوریا کے ایک بڑے جہاز ساز
اکتوبر
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی سماعت کا احوال
?️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چوہدری پرویزالہی اور تحریک انصاف کی ڈپٹی
جولائی
یمن نے سعودی عرب کی جانب سے امن کے قیام کی اپیل کے بارے میں اہم انکشاف کردیا
?️ 30 مارچ 2021صنعا (سچ خبریں) یمن نے سعودی عرب کی جانب سے یمن میں
مارچ