آزادی کا مطالبہ کرنے پر کشمیریوں کو بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے ، حریت کانفرنس

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی پر مبنی ظالمانہ فوجی پالیسی کی مذمت کی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کے آزادی اور امن پسند عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کے دوران بھارت کی شدید سیاسی ناانصافیوں کو صبر و تحمل سے برداشت کر رہے ہیں۔ شہدائے سوپور، گائوکدل، ہندواڑہ اور کپواڑہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کے مقدس مقصد کے لیے کشمیر کے بہادرعوام کی بے مثال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظلم و جبر کے باوجود کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم نے بھارتی فوجی کے غرور کو چکنا چور اوران کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔حریت ترجمان نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قید مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، مشتاق الاسلام، بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، امیر حمزہ، ڈاکٹر حمید فیاض، حیات احمد بٹ، عبدالاحد پرہ، ظفر اکبر بٹ، محمد یوسف فلاحی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، رفیق احمد گنائی ، فیاض حسین جعفری اور انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویزسمیت آزادی پسندکشمیری نظربندوں کی جرات اور ثابت قدمی کی تعریف کی ۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار کافوری نوٹس لیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر بھی زوردیاکہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیاں بند کروائیں،کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کریں اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

🗓️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخواہ ہاؤس ڈی سیل

ایف آئی اے نے پاکستان سے باہر رہنے والے تمام پاکستانی نژاد تارکین وطن کو خبردار کر دیا

🗓️ 9 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی تحقیقاتی ادارہ ،ایف آئی اے نے پاکستان سے باہر

پیرس اولمپکس اختتام پذیر

🗓️ 12 اگست 2024سچ خبریں: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری کھیلوں کا سب سے

انسانی حقوق کی تنظیم کا اماراتی کارکن کی مشتبہ موت کی تحقیقات مطالبہ

🗓️ 21 جون 2021سچ خبریں:برطانیہ کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اس ملک کے

ایوان میں مینڈیٹ چور بیٹھے ہیں، ہم انہیں نہیں مانتے، اسد قیصر

🗓️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا

امریکی غنڈہ گردی نے ویانا مذاکرات کو طولانی کیا

🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:       سرکاری خبر رساں ایجنسی سنہوا نے ایران پر

صیہونی حکومت کے خلاف بالکان کے مسلمان سڑکوں پر

🗓️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے لیے پوری دنیا کے عوام کی حمایت کے تسلسل

نیتن یاہو نے کیا بن گوئیر کو رسوا

🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے