?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں یوتھ سوشل اینڈ جسٹس لیگ نے مسئلہ کشمیر کو ایک عالمی مسئلہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر طاقت کے زور پر نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں یوتھ سوشل اینڈ جسٹس لیگ نے کہا ہے کہ کشمیر نہ علاقائی مسئلہ ہے اور نہ ہی مذہبی بلکہ یہ ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کو اس کا تاریخی پس منظر مد نظر رکھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یوتھ سوشل اینڈ جسٹس لیگ نے سرینگر میں ایک پارٹی اجلاس میں کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ کشمیریوں کے جذبات اور خواہشات کا احترام کیا جائے اور بامقصد بات چیت شروع کرنے کے لئے بھارت ایک حقیقت پسندانہ سوچ اور رویہ اختیارکرے۔
اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین ملک احمد نے کی اور پارٹی کی جنرل سیکریٹری ثمینہ بانو ، جان بانو، احمد میر ، یاسر محمد، امتیاز احمد، محمد عمیر اور دیگر کارکنان نے اجلاس میں شرکت کی۔
پارٹی رہنماؤں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ی بھارتی عوام کے خلاف نہیں تاہم خطے میں معاشی ترقی کے لئے کشیدگی کی بنیادی وجہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند طلباء اور سیاسی رہنمائوں کو فوری طورپر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس کی سرپرستی میں بی جے پی حکومت نے اپنے انتہا پسندانہ ہندتو انظریے کو زبردستی مسلط کرنے کے لئے جنوبی ایشیا کا امن داؤ پر لگا دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین میں پیش رفت کے بارے میں صیہونی حکومت کو ماسکو کا جواب
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: تل ابیب میں ماسکو کے سفارت خانے نے یوکرین
اکتوبر
عمران خان کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی
?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: پاکستان کی ایک عدالت نے سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران
جنوری
پاکستان کا چین سے اسٹیلتھ جنگی طیاروں J-35 کی خریداری کا فیصلہ
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:پاکستان نے چین سے جدید ترین پانچویں نسل کے رادارگریز
جون
امریکہ میں انتخابی بدامنی کی وجوہات
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: گارڈین، ایک واچ ڈاگ گروپ جس نے امریکی جمہوریت کو
ستمبر
سی ٹی ڈی نے اہم کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا
?️ 21 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے اہم
ستمبر
پاکستان: ضرورت پڑنے پر ہمارا ایٹمی پروگرام سعودی عرب کو فراہم کیا جائے گا
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان طے
ستمبر
ترکی کے ہاتھوں داعش کے 357 دہشت گرد گرفتار
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلی کایا نے اعلان کیا ہے
دسمبر
اسلام آباد میں 50فیصدآبادی کی کورونا ویکسینیشن ہوگئی
?️ 12 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ
ستمبر