بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا شروع کردیا

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا شروع کردیا

?️

سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں اب مساجد اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے اور اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک مسجد کی بے حرمتی کی جس پر اہل محلہ نے شدید احتجاج کیا جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض بھارتی فوج آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ بھارت نے کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز اور غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے مگر پانچ اگست 2019 کو جس قسم کا اقدام اٹھایا گیا اس کے بعد سے دنیا بھر میں بھارت کے خلاف آوازیں اٹھتی سنائی دیتی ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں اور خواتین کی عصمت دری کے ساتھ ساتھ مذہبی عبادت خانوں کی توہین بھی کی جا رہی ہے۔

گزشتہ دنوں تلاشی کے نام پر مقبوضہ کشمیر میں واقع ایک مسجد کی بے ادبی کی گئی جس پر دنیا بھر سے سخت ردعمل آیااور پاکستان نے بھی بھارت کو خوب کھری کھری سنا ڈالی ہیں.

دوسری جانب پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارت کی جانب سے مسجد کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، مسجد میں بھارتی ہتھیاروں کا استعمال اور گرینیڈ پھینکے گئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے شوپیاں کے علاقے میں مسجد کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مسجد میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ اور گرنیڈ پھینکنے کی پاکستان شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، 9 اپریل کو واقعہ نام نہاد تلاشی اور چھاپوں کی کارروائی کی آڑ میں کیا گیا، بہیمانہ واقعہ کشمیریوں اور مقبوضہ خطے میں بھارت کی کھلی ریاستی دہشت گردی کا ایک اور واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج کا غیرانسانی طرز عمل ان کے اخلاقی دیوالیہ پن کا عکاس ہے، مقبوضہ خطے کے عوام کی مذہبی و ثقافتی شناختی کو نشانہ بنانا عالمی قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ طاقت کے بہیمانہ استعمال اورمذہبی مقامات کو نشانہ بناکر بھارت کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کرسکا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق استصواب رائے کے منصفانہ حق کی حمایت جاری رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

ہم اپنے اتحادیوں کو جدید ترین ہتھیار فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں: پیوٹن

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو اعلان کیا کہ ان

دنیا کے قدیم ترین فلسطینی قیدی کا آزادی کے بعد پہلا پیغام

?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:دنیا کے قدیم ترین فلسطینی قیدی نائل البرغوثی نے اسرائیلی

زیلینسکی یوکرینی وزیر خارجہ کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟

?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر بعض اعلیٰ فوجی حکام کی برطرفی کے

نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے ٹرمپ کے خلاف احتجاج

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نے نیویارک میں ان

یوروگوئے کو غزہ میں انسانی بحران کی سنگینی پر شدید تشویش

?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:یوروگوئے کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ میں

نیتن یاہو اسرائیل کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں: نیویارک ٹائمز کے کالم نگار

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:مشہور امریکی تجزیہ کار کا خیال ہے کہ صیہونی وزیر اعظم

اردن فسادات میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کردار

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن میں حالیہ ہنگاموں اور مظاہروں میں اندرونی مسائل اور بیرونی

ہم سوریہ میں کسی بھی طرح کے تقسیم کے مخالف ہیں : سوری وزیر خارجہ

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: اسعد الشیبانی، سوریہ کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ، نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے