?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقے برزلہ میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے شہید سینئر رہنما اور تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کے گھر کا محاصرہ کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے شہید رہنما کے گھر کے اطراف میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔
فورسز اہلکاروں نے محمد اشرف صحرائی شہید کے گھر کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بلا ک کردی ہیں اور وہ لوگوں کو شہید کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ان کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے۔
واضح رہے کہ محمد اشرف صحرائی کی پانچ مئی کو جموں میں حراستی وفات کے بعد سے نریندر مودی حکومت نے لوگوں کو شہید رہنما کی غائبانہ نماز جنازہ اور خصوصی دعائیہ تقاریب کے انعقاد سے روکنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔
دریں اثنا غیر قانونی طور پر نظر بند شبیر احمد شاہ کی سربراہی میں قائم جموں و کشمیر دیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں محمد اشرف صحرائی کے گھر کے اطراف میں کثیر تعداد میں بھارتی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے اسے ظالمانہ اور غیر اخلاقی قرار دیا۔
ترجمان نے شہید اشرف صحرائی کے بیٹے کو فون کر کے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، ترجمان نے پارٹی کے سینئر رہنما فیاض احمد سودا گر کے ساتھ انکے چچا غلام نبی سودا گر کی وفات اظہار تعزیت کیا جن کا آج اسلام آباد قصبے میں انتقال ہوا۔


مشہور خبریں۔
گوگل فوٹوز میں جدید اے آئی فیچرز متعارف
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل فوٹوز میں جدید اے
نومبر
یمنی میزائلوں نے صیہونی دفاعی نظام کے ساتھ کیا کیا؟ صیہونی ذرائع ابلاغ کی زبانی
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے
ستمبر
صیہونی پولیس سربراہ کے مستعفی ہونے کا امکان
?️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کی وزارت کے عہدے پر بنیاد
دسمبر
آئرلینڈ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: جمہوریہ آئرلینڈ کے دارالحکومت اور اس ملک کے شمالی شہروں
اکتوبر
ایران-امریکہ تعلقات اور دفاعی و مزاحمتی آپشنز
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:ایران اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، جہاں
فروری
سلامتی کونسل کی سربراہی کس ملک کے پاس جائے گی؟
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر اعلان کردہ شیڈول کے
نومبر
اردغان کو ہٹانا آسان کیوں نہیں؟
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: ان دنوں ترکی میں اردغان کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما
جنوری
نابلس اورجنین میں شوٹنگ آپریشن میں صیہونیوں کے ساتھ استقامت کا تصادم
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ جنین کے شمال مشرق میں
فروری