?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی سازش کے تحت علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو معاشی طور پر تباہ برباد کرنا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جموں خطے کے صدر میر شاہد سلیم نے مقبوضہ علاقے کی بگڑتی ہوئی سیاسی، سماجی و اقتصادی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر شاہد سلیم نے جموں سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے مذموم منصوبے مقبوضہ علاقے کے مختلف مذاہب، خطوں اور برادریوں کے لوگوں کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف متنازعہ علاقے کے حصے بخرے کرنے، مزاحمتی قیادت کو سیاسی سرگرمیوں اور حقوق سے محروم کرنے، معاشرتی اقدار کی سیاس منافرت کی بنیاد پر کھلواڑ اور کورونا کی آڑ میں سخت کرفیو اور لاک ڈائون کے ذریعے معیشت کو برباد کرنے کی شدید مذمت کی۔
میر شاہد سلیم نے کہا کہ من گھڑٹ افواہوں کے ذریعے روز مختلف مذاہب، خطوں اور برادریوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے آزادی پسند کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ بھارت کے مذموم منصوبوں سے ہوشیار رہیں اور بھارتی نوآبادیاتی حربوں اور جموں و کشمیر پر اس کے غیر قانونی قبضے کے خلاف متحدہ رہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نے سوپور اور سرینگر میں بے گناہ کشمیریوں کے حالیہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز اہلکار مقبوضہ علاقے کی شہری آبادی پر اس طرح گولیاں برسا رہے ہیں جیسے وہ یہاں شکار کی مہم پر ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں پیش آنے والے دلخراش واقعات کا نوٹس لیں جہاں لوگوں کو بنیادی حقوق سے یکسر محروم کردیا گیا ہے۔
میر شاہد سلیم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے فوری حل پر زور دیا تاکہ خطے میں پائیدار امن و استحکام ممکن بنایا جاسکے۔
مشہور خبریں۔
وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک دوروں کیلئے پالیسی تیار کرلی
?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک دوروں کے لیے
مارچ
امریکی حکومت کے بدلنے سے فلسطین پر ان کے ظلم میں فرق نہیں آتا: حماس
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کا کہنا ہے کہ امریکی حکومتوں
فروری
حج کو سیاسی رنگ دینے کے سعودی اقدامات کے خلاف مہم
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے حج کو سیاسی بنانے کے خلاف
جون
تیل کی پیداوار کے سلسلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین شدید اختلافات، مذاکرات کا سلسلہ ناکام
?️ 15 اگست 2021ریاض (سچ خبریں) تیل کی پیداوار کو لے کر سعودی عرب اور
اگست
شہید سید ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں وزیراعظم پاکستان کی شرکت
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: پاکستانی سفارتخانے نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے ایران کے صدر
مئی
بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پانی ذخیرہ کرنے کا کام شروع کر دیا
?️ 6 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر
مئی
تاجیکستان میں بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات متوقع نہیں:وزیر خارجہ
?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشیتاجکستان کے شہر دو شنبے
مارچ
امریکا کو فوجی اڈے دینے سے عمران خان کے انکار کی اہم وجوہات
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے فوجی اڈوں کی درخواست
جون