افغانستان میں امریکا کی ذلت آمیز شکست، حریت رہنما نے بڑا بیان جاری کردیا

افغانستان میں امریکا کی ذلت آمیز شکست، حریت رہنما نے بڑا بیان جاری کردیا

?️

سرینگر (سچ خبریں)  افغانستان میں امریکا کی ذلت آمیز شکست پر حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے بڑا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح امریکا کو افغانستان چھوڑ کر بھاگنا پڑا عنقریب بھارت اور اسرائیل بھی مقبوضہ علاقوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح افغانستان مقامی مفاد پرست عناصر اور بیرونی طاقتوں کی ملی بھگت کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا ایک اڈہ بن گیا تھا وہ یقیناً پورے عالم اسلام کے لیے ایک زبردست تشویش کا موجب تھا لہٰذا سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے اس مرکز کا قلع قمع ہونا ہم سب کے لیے باعث اطمینان ہے اور ہم سب کو اس فتح کے جشن میں شریک ہوکر اسلام اور مسلم دشمنوں کے سامنے اپنی دینی حمیت اور اخوت کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان کی تعمیر و ترقی میں بقدر استطاعت تعاون کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ مخالف حالات سے مایوس اور بددل ہونے کے بجائے انہیں اللہ کی ذات پر توکل کرتے ہوئے صبرو استقامت کے ساتھ اپنی جدوجہد کو جاری رکھنا چاہیے، وہیں دوسری طرف اس میں بھارت اور اسرائیل جیسی غاصب قوتوں کے لیے بھی ایک تنبیہ ہے کہ طاقت کے نشہ میں بدمست ہوکر وہ یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ ان کے ظلم و جبر نے مظلوموں کو ہمیشہ کے لیے دبا دیا ہے، جلد یا بدیر انہیں اسی ہزیمت کے ساتھ اپنا بوریا بستر لپیٹ کر مقبوضہ علاقوں سے نکل بھاگنا ہوگا جیسے امریکا اور اس کے افغان حواری بھاگ کھڑے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ باطل چاہے جتنا بھی وقتی طور پر اچھل کود لے لیکن انجام کار اسے شکست سے دوچار ہوکر رہنا ہے کیونکہ غلبہ صرف حق کے لیے ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں 150 فیصد تک اضافہ موخر

?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی

حبا بخاری کی ’بے بی بمپ‘ کی ویڈیو وائرل

?️ 30 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حبا بخاری کی ’بے بی بمپ‘ کی ویڈیو

عراق میں امریکی قبضے کے بارے میں امریکی میگزین کی رپورٹ

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے قابض افواج کے خلاف عراقی عوام

اسرائیلی فورس کو تصویر لینا مہنگی پڑی

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک تصویر شائع کی ہے جس میں

ٹرمپ انتظامیہ کی روسی پابندیوں کو کمزور کرنے کی کوشش

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: واشنگٹن — وائٹ ہاؤس خاموشی سے کانگریس کے سینیٹرز پر

ہم ہر جنگ میں فاتح ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں امریکی فوجی اڈے

گوگل کروم کی چند بہترین ٹِرکس جن کو جاننا ہر ایک کے لیے ضروری

?️ 15 اکتوبر 2023 سچ خبریں: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے زیادہ تر افراد ویب براؤزنگ

امریکی اخبار نے حماس کی مقبولیت کا اعتراف کرتے ہوئے محمود عباس کی ناکامی کے بارے میں اہم انکشاف کردیا

?️ 7 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی اخبار نے حماس کی مقبولیت کا اعتراف کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے