?️
سرینگر(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پاک-بھارت تعلقات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں کیا جاتا تب تک کسی قسم کے مذاکرات اور بات چیت بے سود ہے کیونکہ بھارت نے مقبضہ کشمیر پر غیرقانونی طور پر قبضہ کرلیا ہے اور جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر کی خود مختاری واپس نہیں کرتا کسی قسم کی بات چیت نہیں ہونی چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مودی کی سربراہی میں بھارتی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی پر بھارت کی حز ب اختلاف کی جماعتوں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے جموں و کشمیر میں2019 میں کیا گیا تجربہ اب بھارت کے دیگر حصوں میں بھی آزمایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اس کی تقسیم کے وقت بھارت کی حزب اختلاف کی جماعتیں خاموش رہیں۔
انہوں نے اپوزیشن کی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ بھارت کے وفاقی ڈھانچے کو کمزور کرنے کے بی جے پی منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے مغربی بنگال کی ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بھی خط لکھاہے جس میں انہوں نے بی جے پی کے منصوبوں کے خلاف اجتماعی جنگ میں شامل ہونے پر زور دیا ہے۔
محبوبہ مفتی نے بھار ت اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی کے حالیہ اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ جب تک تنازعہ کشمیر کو اعتماد سازی کے عمل میں شامل نہیں کیا جاتا کسی قسم کے مذاکرات بے سود ہوں گے۔
دوسری جانب نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے بڈگام میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی کی سربراہی میں بھارت کی فسطائی حکومت کی 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام نے بھارت اور کشمیریوں کے درمیان اعتماد میں کمی کی خلیج کو بڑھا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کشمیری عوام خود کو بے اختیار محسوس کررہے ہیں کیونکہ 05 اگست 2019 کے بعد بھارت کی طرف سے جاری کئے جانے والے متعدد احکامات نے ان کی تنہائی میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کی کشمیر کے بارے میں جاری پالیسی اور سوچ کشمیری عوام سے بھارتی حکومتوں کی طرف سے کئے گئے وعدوں سے بہت دور ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے رہنما سید روح اللہ مہدی نے سرینگر میں پارٹی کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے وجود کو خطرہ لاحق ہے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں دس لاکھ بچے موت کے خطرے سے دوچار: یونیسیف
?️ 26 اگست 2026سچ خبریں: صندوق اطفال اقوام متحدہ (یونیسف) نے انتباہ کیا ہے کہ
اگست
عدلیہ کو کمزور کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی، شاہد خاقان عباسی
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی ( اے پی پی) کے
فروری
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں صدر راج کے دوران 933کشمیری شہید
?️ 14 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اکتوبر
ایرانی ڈرون سستے مگر خوفناک ہیں؛ٹرمپ کا اعتراف
?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ڈرونز کی تعریف کرتے
مئی
سلامتی کونسل صیہونی جنگی جرائم میں شریک، عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی
?️ 26 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں صیہونی نسلکشی کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی
جولائی
امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں پر یمنی فوج کے پیغامات
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: قابض حکومت نے ملک کی حکومت کے خاتمے کے بعد
دسمبر
صیہونی وزیر کی امریکہ کو دھمکی
?️ 20 جون 2026سچ خبریں:صیہونی وزیر ایتمار بن گویر نے امریکی نائب صدر کی تنقید
جون
تم سائے سے کھیلتے ہو، ہم خود سایہ ہیں؛ہیکر گروپ کی صہیونی ریاست کو وارننگ
?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:معروف ہیکر گروپ حنظلہ نے اسرائیلی فوج کے انٹیلیجنس ڈیپارٹمنٹ
جون