?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی دہشت گرد فوج جعلی مقابلوں میں آئے دن کشمیری نوجوانوں کو شہید کررہی ہے جبکہ متعدد کشمیریوں کے گھروں کو بھی تباہ و برباد کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی نام نہاد کارروائیوں کے نام پر کشمیریوں کے قتل عام اور املاک کی تباہی کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں جس پر انہیں شدید تشویش ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر سے جاری اپنے بیانات میں کہاکہ قابض بھارتی فوجی ان نام نہاد کارروائیوں کے دوران نہ صرف بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو قتل کرتے ہیں بلکہ کیمیائی مواد سے گھروں کو بھی تباہ کر رہے ہیں، اس طرح کی ایک حالیہ کارروائی کے دوران جمعہ کو ضلع پلوامہ کے علاقے کاک پورہ میں تین نوجوانوں کو شہید اور متعدد مکانوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا، فوجیوں نے بچوں اور خواتین کو بھی نہیں بخشا تھا۔
بیانات میں کہا گیا کہ یہ پر تشدد کارروائیاں اور چھاپے کشمیریوں کو ہراساں اور گرفتار کرنے کا صرف ایک بہانہ ہیں، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سرینگرمیں ایک میڈیا انٹرویو میں جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف بھارت کی یلغار کا مل کر مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی حکومت کی غاصبانہ پالیسی کا مقابلہ کرنے کیلئے مل کر لڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
دوسری جانب جموں و کشمیر فورم فار پیس اینڈ ٹیریٹوریل انٹیگرٹی نے جموں میں منعقدہ ایک اجلاس میں بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں، اجلاس کی صدارت پارٹی صدر آئی ڈی کھجوریا نے کی۔
ادھر پلوامہ، سرینگر اور گاندربل میں چسپاں کئے گئے، پوسٹروں میں وادی کشمیر میں شراب کی دکانوں کے لائسنسوں کے اجراء کی مذمت کی گئی ہے، یہ پوسٹر جموں و کشمیر ینگ مینز لیگ نے جاری کئے ہیں جن پر کشمیری نوجوانوں کے نام پیغامات میں کہا گیا ہے کہ بھارت اس طرح کے غیر اسلامی اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کے اخلاق کوتباہ کرنا چاہتا ہے۔
ینگ مینز لیگ کے وائس چیئرمین زاہد اشرف نے ایک بیان میں شراب کی دکانیں کھولنے کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر قابض بھارتی حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری نوجوانوں کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی رہائی کیلئے پلوامہ کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔
دریں اثنا عبدالصمد انقلابی نے ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں ایک خاتون افسر کی طرف سے مسجد کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔
مشہور خبریں۔
مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا:برطانوی میئر
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:برطانیہ کے شہر اولڈہم کے کشمیری نژاد مئر ڈاکٹر زاہد چوہان
جون
وفاقی حکومت نے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا، وزیر خزانہ
?️ 21 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
جون
حزب اللہ کے میزائلوں نے امریکہ میں کیسے ہلچل مچا دی؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کی کارروائیوں میں شدت آنے
جون
لاہور: اسحٰق ڈار کے منجمد اثاثے نیب کی اجازت کے بعد بحال
?️ 29 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) نیب کی اجازت کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ
دسمبر
بنگلہ دیش کی صورتحال
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں سے جاری مظاہروں کے بعد
جولائی
چین کے خلاف امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کا مشترکہ بیان
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: جاپان کی وزارت دفاع نے اتوار کو اپنی ویب
اکتوبر
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن دوبارہ آغاز ہوگیا
?️ 4 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کا کویت آپریشن
اکتوبر
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم امور پر گفتگو
?️ 4 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے
مئی