سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس نے بھارتی فوج کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کو روکنے کے لیئے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کا نوٹس لیں اور مجرم فوجیوں کو سزا دینے کیلئے بھارتی حکومت پر دبائو ڈالیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس نے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج کی گاڑی کی طرف سے ایک خاتون کو کچلنے کے دلخراش واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین، محمد احسن اونٹو نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارتی فوج کی گاڑی نے کسی بے گناہ کشمیری کو روند ڈالا بلکہ مقبوضہ علاقے میں ایسے کئی المناک واقعات ہوئے ہیں جب بھارتی فوجیوں نے بلا اشتعال اور بلا وجہ کشمیریوں کو قتل کیا۔
انہوں نے کہا ایسے واقعات کے حوالے سے بھارتی فوجیوںکو جو استثنیٰ حاصل ہے اس کی وجہ سے وہ ایسے واقعات دہراتے رہتے ہیں۔
محمد احسن اونتو نے کہا کہ کشمیریوں نے جب بھی اس طرح کے واقعات کے خلاف احتجاج کیا توفوجیوں نے ان پر گولیاں برسا دیںو انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کو ایسے واقعات پر جواب دہ بنانااور قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ناگزیر ہے.
انہوں نے عالمی عدالت انصاف، یورپی یونین اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پیش آنے والے ایسے دلخراش واقعات کا نوٹس لیں اور مجرم فوجیوں کو سزا دینے کیلئے بھارتی حکومت پر دبائو ڈالیں۔
مشہور خبریں۔
رفح میں صہیونیوں کا حشر ناکامی کے سوا کچھ نہیں: حماس
مئی
سی ایس ایس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
اکتوبر
آرمی چیف نےپولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا
اگست
سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کا آغاز
اپریل
صہیونی حکومت کے غزہ کے رہائشی علاقوں پر حملے؛ درجنوں افراد شہید اور زخمی
دسمبر
ٹرمپ کی جیت پر نیتن یاہو کی خوشی کی وجہ کیا ہے ؟
نومبر
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 2 قیمتی سرکاری گاڑیاں واپس کردیں، نیلامی کی ہدایت
دسمبر
بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہاہے، حریت کانفرنس
نومبر