?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ایک طرف جہاں بھارتی فوج کشمیری عوام کے خلاف برسر پیکار ہے تو وہیں دوسری طرف بھارتی پولیس بھی کشمیریوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنارہی ہے اور آئے دن نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور اب بھارتی پولیس نے تازہ ترین کاروائی کرتے ہوئے مزید 9 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے شیری میں شبانہ چھاپوں کے دوران 9 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے، بھارتی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے وقت یہ لڑکے پکنک پر تھے، مقامی لوگوں میں اس کارروائی کے خلاف غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس نے تیزی سے پھیلتی ہوئی کورونا وبا کے پیش نظرغیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوں کے تحفظ اور سلامتی پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ اگست2019سے پہلے اور بعد میں بڑی تعداد میں گرفتار کئے گئے حریت رہنماء، کارکن اور نوجوان جوتہاڑ، کوٹ بھلوال، جودھ پور، آگرہ، ہریانہ اور بھارت اور جموں و کشمیر کی دیگر جیلوں میں مسلسل نظربند ہیں کے مہلک وبا میں مبتلا ہونے کا شدید خطرہ ہے۔
انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں، حریت رہنمائوں خواجہ فردوس، بلال احمد صدیقی، دیویندر سنگھ بہل، عبدالصمد انقلابی اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ نے سرینگر سے جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہاہے کہ بھارت قابض فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں جاری گرفتاریوں، ظلم و تشدد اور مسلسل چھاپوں، تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے ذریعے جدوجہد آزادی کشمیر کو دبانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔
انسانی حقوق کے علمبردار محمد احسن اونتو نے کہاہے کہ بڑھتی ہوئی کورونا وبا کے پیش نظر بڑے پیمانے پر امر ناتھ یاتر ا شروع کئے جانے سے مقامی لوگوں کی صحت کو سنگین خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
جموں و کشمیر یوتھ سوشل اینڈجسٹس لیگ کا ایک وفد شوپیان میں شہید ہونے والے نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کے گھر گیا، وفد نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم وستم کی تمام حدیں پار کرلی ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت اور فرانس کا الجزائر میں تفرقہ اندازی کا منصوبہ
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت، فرانس اور مراکش کی
مئی
دیا مرزا کے تعریفی کلمات پر پریانکا چوپڑا کا ردعمل
?️ 25 دسمبر 2021ممبئی ( سچ خبریں) بالی ووڈ میں دیسی گرل کی شہرت رکھنے
دسمبر
موسم الریاض کیسے ایک قدامت پسند سعودی معاشرے کو تبدیل کر رہا ہے؟
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:سعودی عرب اپنے معاشی انحصار کو خام تیل کی فروخت سے
نومبر
ٹرمپ کی کابینہ کے امیدوار؛ جی حضوری کرنے والے
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: دو ہفتے قبل ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی تمام آٹھ سوئنگ
نومبر
خیبرپختونخوا : بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 406 ہوگئی
?️ 24 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں بارشوں سے مزید آٹھ افراد جاں
اگست
تل ابیب ٹرمپ کے ہاتھوں نیتن یاہو اور زیلنسکی کے انجام سے پریشان
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں اور نیتن یاہو کی کابینہ
مارچ
اصلاحات کے لیے ہم اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے
نومبر
رحمان ملک کے انتقال پر صدر، وزیراعظم سمیت دیگر وزراء کا اظہار افسوس
?️ 23 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی پی رہنما سینیٹر رحمان ملک کے انتقال
فروری