?️
سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے آئے دن کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیئے نئے نئے قوانین بنائے جارہے ہیں جن کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی عوام کو مکمل طور پر نہتا کرکے ان کی جذبہ آزادی کو ختم کرنا ہے اور اسی سلسلے میں اب بھارتی حکام نے ایک نیا قانون نافذ کرتے ہوئے کشمیریوں کے لیے سرکاری ملازمت اور پاسپورٹ کے اجرا پر پابندی عاید کردی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اعلیٰ حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سی آئی ڈی کی اسپیشل برانچ نے تمام یونٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ امن وامان خراب کرنے، پتھر بازی اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کو سیکورٹی کلیئرنس نہ دیں، جبکہ اس سے پہلے بھی جموں و کشمیر سول سروسز کے قواعد و ضوابط 1997 میں قابض انتظامیہ نے ایک ترمیم کی جس کے تحت سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے سی آئی ڈی کی تسلی بخش رپورٹ لازمی قراردی گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق نوکری کے خواہشمند افراد کے لیے یہ بتانا لازمی ہے کہ خاندان کا کوئی رکن یا قریبی رشتہ کسی سیاسی جماعت یا تنظیم سے وابستہ تو نہیں ہے، کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ تو نہیں لیا، یا غیر ملکی مشن یا تنظیم کے ساتھ تعلق تو نہیں ہے یا جماعت اسلامی جیسی کسی ممنوع تنظیم سے کوئی تعلق تو نہیں ہے۔
تازہ ترین ترمیم کے مطابق حاضر ملازمین کو سی آئی ڈی سے دوبارہ تصدیق کرانا ہوگی اور والدین، بیوی، بچوں اور سسرالیوں، بہنوئی، سالی وغیرہ کی نوکریوں کی تفصیلات کے علاوہ تقرری کی تاریخ اور ترقیوں کی تفصیلات پیش کرنا ہوں گی۔
دوسری جانب حریت قیادت نے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 اگست کو مکمل ہڑتال کریں اور مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔
واضح رہے کہ5 اگست 2019ء کو مودی کی قیادت میں فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے علاقے کو 2 یونین ٹیریٹوریز میں تقسیم کیاتھا اور علاقے کا فوجی محاصرہ کیاتھا۔
ادھر کشمیر میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز نے گزشتہ ماہ جولائی میں 2 خواتین سمیت 37 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے، پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں صحافیوں سمیت 28 افراد شدید زخمی ہو گئے، اس عرصے کے دوران 57 شہری جن میں زیادہ تر نوجوان اور سیاسی کارکن ہیں، گرفتار کر لیے گئے، فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی 219 کارروائیاں کیں اور 10گھروں کو تباہ کیا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اس کی قیمت چکائے گا: اردوغان
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آنکارا کو جدید F-35
جنوری
بھارت جموں وکشمیرپر اپنے قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہاہے، حریت کانفرنس
?️ 15 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
نومبر
پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن
جنوری
صیہونی حکام تین فوجیوں کو ہلاک کرنے والے اردنی ہیرو کا جنازہ واپس کرنے پر مجبور؛ وجہ؟
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: عوامی احتجاج کے بعد صیہونی حکام شہید ماهر الجازی کی
ستمبر
مغرب نے پابندیاں عائد کرکے خوراک کا عالمی بحران شروع کردیا ہے:روس
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے خوراک کے عالمی بحران اور
مئی
کراچی یونیورسٹی میں دھماکا
?️ 26 اپریل 2022کراچی(سچ خبریں)کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے
اپریل
کیا جانوروں کو دل دورہ پڑتا ہے؟ جانئے اس رپورٹ میں
?️ 13 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) کیا جانوروں کو بھی دل دورہ پڑتا ہے اور ہم
مئی
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں مسجد کے باہر کورونا وائرس کے حوالے سے اہم عمل شروع کردیا گیا
?️ 26 اپریل 2021برلن (سچ خبریں) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ماہ رمضان کی مناسبت
اپریل