?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر فریڈم فرنٹ اور جموں کشمیر نیشنل فرنٹ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں بھارتی حکومت کے بدترین مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارت کو یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ آزادی کی تحریکوں کو کبھی بھی ظلم و ستم اور طاقت کے زور پر نہیں دبایا جاسکتا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر فریڈم فرنٹ اور جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے جاری محاصروں، تلاشی کارروائیوں، نوجوانوں کے قتل اور گرفتاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر فریڈم فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ جموںو کشمیر کی بدترین صورتحال کا نوٹس لیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مظالم کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لئے ڈھائے جارہے ہیں لیکن ظالم یہ غیر انسانی کارروائیاں کرتے ہوئے اس تاریخی حقیقت کو بھول جاتے ہیں کہ قوموں کی آزادی کی تحریکیں ان ہتھکنڈوں سے دبائی نہیں جاسکتیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری قتل وغارت کو برداشت نہیں کریں گے اور ان غیر جمہوری اور غیر انسانی کارروائیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔
انہوں نے حال ہی میں سرینگر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کواس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان نے حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی مسلسل نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اورانٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور ان کی رہائی کے لئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔
جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے ترجمان شفیق الرحمان نے ایک بیان میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پرشدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض حکومت بے گناہ شہریوں کو ہراساں اور گرفتار کرتی ہے اور انہیں بھارت کے دور دراز علاقوں میں جیلوں میں ڈال دیتی ہے۔
انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے علاقے کی بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ ہوئے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی نے عام شہریوں کی زندگیاں تباہ کردی ہیں جو ہر وقت اس خوف میں زندگی گزانے پر مجبور ہیں کہ ریاست کے طول و عرض میں تعینات بھارتی فورسز کے اہلکار انہیں کبھی بھی قتل، گرفتار اور ہراساں کرسکتے ہیں اور ان کی تذلیل کرسکتے ہیں۔
ترجمان نے خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی قابض حکام کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے 5 اگست 2019ء کے بعد ہزاروں غیر ریاستی باشندوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کئے ہیں، جبکہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے کشمیری صحافی آصف سلطان کی مسلسل نظربندی کی بھی مذمت کی جو 2018 سے جیل میں نظربند ہیں۔ جموں و کشمیر ماس موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات شبیر احمد نے ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیلئے بھارت سے جواب طلب کرے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت آزادی کیلئے کشمیریوں کی آواز کو دبا نے کے لئے کالے قوانین کو استعمال کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا ریپبلکنز ڈیموکریٹس سے زیادہ جنگ پسند ہیں؟
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:دنیا بھر میں امریکی مداخلت کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے
نومبر
سوڈان میں خانہ جنگی کے ایک ہفتے کے دوران 83 افراد ہلاک، 1126 زخمی!
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں خانہ جنگی کے دوران گزشتہ ہفتے کے اندر خرطوم،
اپریل
افغانستان میں طالبان حملوں سمیت متعدد خوفناک حادثے، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 2 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان حملوں سمیت متعدد خوفناک حادثے پیش
مئی
آئی ایم ایف اور پاکستان میں اسٹاف لیول معاہدہ طے
?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پا
جولائی
حزب اللہ: ایران نے صہیونیوں کے تمام خوابوں اور فریب کو خاک میں ملا دیا
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سینیئر نمائندے علی فیاض نے اس بات
جون
الاقصیٰ طوفان کے 2 سال بعد؛ حماس کا جامع موقف اور تفصیلات
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے 2025 کے اختتام اور طوفان الاقصیٰ
دسمبر
ہم صیہونی حکومت کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہیں: یمن
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کے وزیر دفاع نے صیہونی حکومت کے خلاف جنگ
ستمبر
منخرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی نشتوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان
?️ 25 مئی 2022لاہور(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے منخرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی نشتوں پر انتخابات کے شیڈول
مئی