مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے ایک اور نئی سازش شروع کردی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے ایک اور نئی سازش شروع کردی

?️

سرینگر (سچ خبریں) بھارتی انتہاپسند حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نئی سازش شروع کردی ہے جس کے تحت اب تمام سرکاری سکولوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے ہر سکول میں بھارتی جھنڈا نصب کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مسلم اکثریتی مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارتی رنگ میں رنگنے کے لیے ایک اور ہتھکنڈے اختیار کرتے ہوئے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہوں کو بھارتی جھنڈے والے سائن بورڈنصب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سائن بورڈوں پر بھارتی جھنڈا بنانے کے حوالے سے حکمنامہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر (منصوبہ بندی) گوپال شرما نے گذشتہ ماہ جاری کیا، بھارتی جھنڈے والے سائن بورڈکی تنصیب کے علاوہ اس پر سکول کی مکمل تفصیلات درج کرنا ہو گی۔

حکم نامے میں تمام سرکاری اسکولوں کی عمارتیںیکساں رنگ کی بنانے کی بھی بات کی گئی جبکہ حکام نے اسکولوں کے سربراہوں کو اس بات کی بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات ہر ہفتے فراہم کریں اور ان کاموں کی تکمیل کیلئے 30 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کا اپنا آئین، پرچم اور تعزیراتی ضابطہ تھا تاہم یہ سب چیزیں 05 اگست 2019 کو اس وقت ختم ہو گئیں جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت روند ڈالی۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے بعدا سری نگر اور جموں میں سول سکریٹریٹ کی عمارتوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کا جھنڈ ہٹا دیا گیا ہے۔

سکولوں کے سائن بورڈ وں پر بھارتی ترنگا لگانے کا اقدام بھی مودی کے کشمیرمخالف مذموم منصوبوں کا حصہ ہے، مقبوضہ علاقے میں طلبا کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے تاکہ وہ اپنی سرزمین پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اپنے غم و غصے اور آزادی کے جذبات کا اظہار نہ کر سکے۔

ادھر کشمیر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین، غلام نبی وار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر وہ پہلا خطہ ہے جہاں سکولوں کے سائن بورڈز پر بھارتی پرچم بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلے ہی مقبوضہ علاقے میں نئی تعلیمی پالیسی نافذ کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ قبل ازیں تعلیم کا مقصد طالب علموں کو سوچنے سمجھنے کا طریقہ بتانا تھا لیکن اب انہیں یہ سکھایا جارہا ہے کہ وہ کیا سوچیں۔

دریں اثنا مقبوضہ جموں و کشمیر کے حکام نے کشمیریونیورسٹی کے احاطے میں بھارتی ترنگا نصب کر دیا ہے، یہ1947کے بعد پہلی مرتبہ ہے کہ یونیورسٹی میں مستقل طورپر بھارتی جھنڈا لگادیا گیا، ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ یونیورسٹی میں یہ جھنڈا بھارتی وزارت تعلیم کی ہدایت پر لہرایا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزراء سے ملاقات

?️ 26 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزراء

جاپان اور برطانیہ کی یوکرین کو ایک ارب ڈالر کی امداد

?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:یوکرین کی حکومت کو ملنے والی فوجی اور مالی امداد کے

ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کی پاکستان سے متعلق رپورٹ میں کئی ایک خامیوں کی نشاندہی

?️ 3 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں لا

ٹرمپ کے پاس یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے کئی آپشنز موجود 

?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا

القسام کا صہیونی فوجیوں پر بڑا حملہ

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کے شمالی علاقے "بیت لہیا” میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس

چین کے خلاف امریکا کی نئی جنگ، بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا

?️ 17 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا نے چین کے خلاف نئی جنگ کا آغاز

وزیر اعظم آبی ذخائر کے منصوبوں پرکام کے خواہاں ہیں: فرخ حبیب

?️ 12 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا

جنوبی یمن میں صیہونی جاسوسی کے ساز وسامان کی تعیناتی

?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا کے تعاون سے اسرائیلی جاسوسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے