?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے بارے میں اہم رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت، کشمیری عوام کے حوصلے پست کرنے کے لیئے کشمیری نوجوانوں کا وحشیانہ قتل عام کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کشمیریوں کی جاری جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں بیگناہ کشمیری نوجوانوں کامسلسل وحشیانہ قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال بھارتی فوج نے اب تک 55 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 05 اگست 2019 کو مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد مقبوضہ علاقے میں نافذ کئے گئے محاصرے کے دوران جاری فوجی کارروائیوں میں فوجیوں نے 357 کشمیریوں کو شہید کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف جدوجہد کرنے اور اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کامطالبہ کرنے پر جنوری 1989 سے اب تک 95 ہزار 793 کشمیریوں کوشہید کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں افسوس ظاہر کیا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کا قتل عام مسلسل جاری ہے۔
دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز سرینگر میں ایک نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا جبکہ ہفتہ کے روز سوپور قصبے میں تین کشمیریوں کو قتل کیاگ یا تھا۔
رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی شہادت سے ان کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد دن بہ دن مضبوط ہو رہی ہے اور وہ ثابت قدمی سے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کا مسلسل قتل عام عالمی برادری کیلئے ایک چیلنج ہے اور اسے فوری طورپر کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے فیصلہ کن انداز میں اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی
?️ 11 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی حکومت نے صوبائی بجٹ پیش کرنے کی
جون
کیا ترکی شام کی دلدل میں پھنس جائے گا؟
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب پر اپوزیشن
دسمبر
ٹرمپ کی بریکس گروپ کو دھمکی
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریکس گروپ کو خبردار کیا
فروری
بالی ووڈ کو ایک اور جھٹکا سشانت سنگھ کے ساتھی اداکار نے کی خود کشی
?️ 16 فروری 2021نئی دہلی {سچ خبریں} بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے
فروری
خلیج فارس تعاون کونسل کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو سخت وارننگ
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:خلیج فارس تعاون کونسل نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی
جون
جنگ بندی کیلئے اسلامی ممالک بشمول پاکستان نے اسرائیل اور بین الاقومی برادری پر دباؤ ڈالا: نگران وزیر خارجہ
?️ 24 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا
نومبر
وائٹ ہاؤس نے الاسکا میں ٹرمپ-پیوٹن ملاقات کے دستاویزات کے سیکیورٹی لیک کی تردید کی
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے این پی آر کی اس رپورٹ کو
اگست
مقبوضہ فلسطین میں منکی پوکس کے پہلے کیس کا اندراج
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: اس بیماری کا پہلا کیس مقبوضہ فلسطین میں اسی وقت
مئی