مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کے خلاف آزاد کشمیر میں احتجاجی دھرنا دیا گیا

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کے خلاف آزاد کشمیر میں احتجاجی دھرنا دیا گیا

?️

مظفرآباد(سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کے خلاف آزاد کشمیر میں احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں عالمی برادری اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت متعدد انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارت کے خلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ظلم اور تشدد کیخلاف برہان وانی شہید چوک میں بھارت مخالف احتجاجی دھرنا دیا گیا اور ریلی نکالی گئی، دھرنے میں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے وائس چیئرمین مشتاق السلام، پاسبان حریت جموں کشمیر کے چیئرمین عزیر احمدغزالی، مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری آصف یعقوب آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء جاوید احمد مغل، مہاجرین نمائندگان چوہدری محمد اسماعیل، راجہ زخیر خان،سید حمزہ شاہین اور محمد اسلم انقلابی نے شرکت کی۔

دھرنے میں شریک مظاہرین نے سیاہ جھنڈے اٹھائے اور سیاہ ماسک پہن کر بھارت کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا، بھارتی دہشت گردی کے خلاف نعرے لگا رہے کشمیری مظاہرین عالمی برادری سے حق خودارادیت اور انصاف کا مطالبہ کررہے تھے۔

چوہدری لطیف اکبر، مشتاق السلام اور عزیراحمد غزالی نے بھارت مخالف احتجاجی دھرنے ست خطاب کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 606 دنوں میں 330 کشمیری شہریوں کو شہید کیا گیا، 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کے بعد بھارت نے متنازعہ ریاست جموں کشمیر کی حیثیت کو بدل کر لاکھوں عوام کے سیاسی، سماجی اور مذہبی حقوق پامال کیئے ہیں۔

مقررین نے کہا کے اقوام متحدہ متنازعہ ریاست میں بھارت کے تمام ظالمانہ اقدامات کو مسترد کرکے وہاں کے عوام کو آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور منصافانہ طور پر حق خودارادیت کا موقع فراہم کریں۔

ان کا کہنا تھا کے مقبوضہ ریاست کے عوام اس بات کا عزم کرچکے ہیں کے وہ کسی بھی صورت میں بھارتی فوجی حاکمیت خو تسلیم نہیں کریں گے۔

مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کے قتل عام، گھروں کے جلائے جانے، پیلٹ گنوں کے حملوں، اور شہریوں پر پر تشدد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مداخلت کی اپیل کی۔

مقررین نے بھارتی جیلوں میں اسیر مزاحمتی قیادت مسرت عالم بٹ، یاز اخبر شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، محمد قاسم فکتو، محمد اشرف خان، یاسین ملک اور دیگر ہزاروں قیدیوں کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا، بھارت مخالف دھرنے کے شرکاء نے برہان وانی شہید چوک سے ڈسٹرکٹ کمپلکس تک احتجاجی مارچ کیا۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک کا ایک نیا میزائل تجربہ

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت نے اپنی فوجی طاقت میں اضافے کا اعلان کرنے

جسٹس بابر ستار نے فل کورٹ اجلاس سے قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی

?️ 3 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے

عراقی سرحد پر غیر قانونی کراسنگ کے ذریعے شامی تیل کی چوری

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:  قابض امریکی افواج نے درجنوں ٹرکوں کے قافلے کو جو

نیپرا نے الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز کی حکومتی پالیسی پر سوالات اٹھا دیے

?️ 12 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکڑک

اسرائیلی آرمی چیف کے گھر کی دیواریں سرخ رنگ سے رنگ دی گئیں

?️ 29 اگست 2025اسرائیلی آرمی چیف کے گھر کی دیواریں سرخ رنگ سے رنگ دی

بھارتی حکومت سخت اقدامات سے گریز کرے، فاروق عبداللہ

?️ 31 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں

اسیر فلسطینیوں کی حمایت میں اگلے جمعہ کو یوم غضب قرار دیا گیا

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:   غزہ کی وزارت قیدیوں کے سامنے ایک ریلی کے دوران

امریکہ میں یمنی پانیوں کے نزدیک ہونے کی ہمت ہے؟

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: یمنی ساحلی دفاعی فورس کے کمانڈر نے امریکہ کو خبردار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے