?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے 22لاکھ کشمیری نوجوانوں کی بے روزگاری اور منشیات کے بڑھتے ہوئے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے لئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت قابض انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرواعظ نے اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول سرینگر میں” منشیات سے پاک کشمیر کی تعمیر:طلباء اور معاشرے کا کردار ”کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 22 لاکھ کشمیری نوجوان جو 18سے 35سال کی عمرکے گروپ کا تقریبا ایک تہائی ہیں، بے روزگار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ طبی اعداد و شمار اور تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ تقریبا 11% نوجوان ٹراماڈول اور ہیروئن جیسی منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نشہ آور اشیا کا استعمال اب محض تشویش کا باعث نہیں رہا بلکہ یہ ایک مکمل بحران میں تبدیل ہو چکا ہے جو کشمیری نوجوانوں کی زندگیوں اور مستقبل کو شدید خطرے میں ڈال رہا ہے۔
میرواعظ نے کہا جہاں اس کی روک تھام کے لئے ائمہ مساجد، علمائے کرام، سول سوسائٹی کے ارکان اور خاندانوں کی کوششیں اہم ہیں، وہیں بنیادی ذمہ داری قابض انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔
میر واعظ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی سماجی تباہی کے باوجود ایک مربوط اور فوری پالیسی ردعمل کی عدم موجودگی سے سنگین حکومتی غفلت کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے علاقے میں خاص طور پر سیاحت کے فروغ کی آڑ میں شراب کی آسان دستیابی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ فلسطین میں منکی پوکس کے پہلے کیس کا اندراج
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: اس بیماری کا پہلا کیس مقبوضہ فلسطین میں اسی وقت
مئی
لاپیڈ اور بائیڈن کا بیان علاقائی جنگیں شروع کرنا ہے: فلسطینی تحریک
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی
جولائی
برطانیہ روس یوکرین امن معاہدے کے مخالف
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیریس نے جمعرات کو روس یوکرین
مئی
خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
?️ 2 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) سینیٹ کی 30 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل
اپریل
شہید نصراللہ کا راستہ جاری ہے/جیت ہماری ہے: نعیم قاسم
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: شیخ نعیم قاسم نے آج پہلی بار حزب اللہ کے
اکتوبر
میانمار کی باغی فوج نے اقوام متحدہ میں تعینات اپنے سفیر کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 17 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج اس قدر بوکھلائی ہوئی ہے
مارچ
جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت
?️ 11 مارچ 2022 (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان جدید لڑاکا طیارے جے ٹین سی کی پاکستان
مارچ
دمشق کا اردوغان کے نسخوں پر شدید ردعمل
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے شمالی شام میں محفوظ زون
مئی