🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں تحریک آزادی کے ممتاز رہنما میر واعظ مولوی محمد فاروق کی شہادت کی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائے جائے گی۔میر واعظ مولوی محمد فاروق کو نامعلوم مسلح افراد میں 21مئی 1990کو سرینگر میں انکی رہائشی پر گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے اپنے والد کی 35ویں برسی کے سلسلے میں کئی تقریبات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
ان تقریبات کا آغاز 18مئی بروز اتوار سے ہوگا اور یہ 21مئی تک جاری رہینگی۔ 18مئی کو انجمن اوقات کے زیر اہتمام جامع مسجد سرینگر میںدن گیارہ بجے قرآن خوانی اور تلاوت قرآن کے مقابلے کا انعقاد کیا جائے،19مئی کو سرینگر کے گنج بخش پارک نوہٹہ میں میر واعظ فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام دن گیارہ بجے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا جائے گا، 20مئی کو انجمن نصرت الاسلام کے زیر اہتمام اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول راجوری کدل کے آڈیٹوریم میں ”منشیات سے پاک کشمیر کی تعمیر – طلباءاور معاشرے کا کردار“ کے عنوان سے صبح دس بجے سیمینار کا انعقاد ہوگاجبکہ 21مئی بروز بدھ مزار شہدا ءعید گاہ سرینگر پر صبح ساڑھے دس بجے فاتحہ خوانی کی تقریب ہو گی۔
میرواعظ عمر فاروق نے اپنے ایک بیان میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان تقریبات میں شرکت کر کے میر واعظ مولوی فاروق اور دیگر شہداءکے ساتھ اپنی بھر پور عقیدت و احترام کا اظہار کریں۔
مشہور خبریں۔
بھارتی ریسلر کی پیرس اولمپکس میں قواعد کی خلاف ورزی؛انتظامیہ کا ردعمل
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: انڈین ریسلر انتم پنگھال کو پیرس اولمپکس کے دوران قواعد
اگست
رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا اشارہ دے دیا
🗓️ 1 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار
مئی
صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کی شرط
🗓️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک سامی ابو زہری نے
اپریل
کیا قطبی دنیا صرف مغرب کو فائدہ دیتی ہے؟
🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے اس بات
جون
گاڑیوں کو بھرپور توانائی بخشنے ولا ’’پاور پیسٹ‘‘ ہو گیا تیار
🗓️ 22 فروری 2021برلن{سچ خبریں} دنیا کے بیشتر ’’ایندھنی ذخیرہ خانے‘‘ (فیول سیلز) اسی اصول
فروری
شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کے خصوصی مندوبین کو خط
🗓️ 5 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی کی رہنما اور شیریں مزاری نے خط
مئی
میں صدر بنا تو روس اور چین کے ساتھ کیا کروں گا؟ ٹرمپ کا بیان
🗓️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات 2024 کے ریپبلکن امیدوار اور سابق صدر
ستمبر
روسی فوج نے کبھی بھی شہریوں کے خلاف جرائم نہیں کیے
🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے اس
اپریل