?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے معروف آزادی پسند رہنماء محمد مقبول بٹ اور دیگر شہداء کے یوم شہادت کے موقع پر 11فروری بروز منگل کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں اورتنظیموں نے سرینگر میں ایک اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں دو کشمیریوں وسیم احمد میر اور مکھن دین کے قتل پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اور بی جے پی حکومت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور خوف و دہشت کے موجودہ ماحول کی مذمت کی گئی ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں معروف آزادی پسند رہنمائوں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو ان کی شہادت کی برسیوں پر خراج عقیدت پیش کیاگیا اور کشمیریوں سے انکے یوم شہادت کے موقع پر 11فروری کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ بھارت قتل عام ، ظالمانہ ہتھکنڈوں اور فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا۔
انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں۔اجلاس میں کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا گیا۔اجلاس میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ بھارتی افواج کے بدترین محاصرے میں زندگی بسر کرنے والے ایک کروڑ سے زائد کشمیریوں کی موجودہ سنگین صورتحال کا نوٹس لے۔
واضح رہے کہ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو11 فروری 1984 کو تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردار اداکرنے پر نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی پر چڑھاکران کی میت کو جیل کے احاطے میں ہی سپرد خاک کردیا تھا۔ محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013کو اسی جیل میں پھانسی دیکر ان کی میت کو بھی جیل کے احاطے میں دفن کردیاگیاتھا۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو کروانے کا حکم
?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان
دسمبر
صہیونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بعد آل خلیفہ کے لیے اصل چیلنج
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:بحرین کی آمر آل خلیفہ حکومت کو صیہونیوں کے ساتھ تعلقات
اکتوبر
فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے والے کون ہیں؟اداکارہ کبری خان کی زبانی
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ فلسطین پر بات
جون
فیصل واوڈا الیکشین کمیشن کے خلاف ہائی کورٹ پہنچ گئے
?️ 8 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب سینیٹر
بلوچستان میں فوج کے دو جوان شہید ہو گئے
?️ 24 دسمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ
دسمبر
غزہ میں صحافیوں پر پابندی ’حقائق کو چھپانے کی کوشش‘ ہے: اقوام متحدہ
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزینوں (یو این
جون
وزیر اعظم کشمیر کاز کو مضبوط بنا رہے ہیں: فردوس عاشق
?️ 23 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
جولائی
شمالی کوریا کے رہنما کا بڑے پیمانے پر خودکش ڈرونز کی تیاری کا حکم
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے خودکش اور حملہ
نومبر