?️
جنیوا: (سچ خبریں) کشمیری وفد میں شامل خواتین رہنماؤں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی علمبرداروں کی حالت زارکو اجاگر کرتے ہوئے خرم پرویز اور انسانی حقوق کے دیگر کارکنوں کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسرس کے مطابق کشمیری خاتون نمائندہ ڈاکٹر شگفتہ نے ایک بیان میں کشمیری انسانی حقوق کے علمبرداروں غیر قانونونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مسلسل نظربندی کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہاکہ خرم پرویز کی مسلسل غیر قانونی نظربندی رہائی کی اقوامِ متحدہ کی اپیلوں کے برخلاف ہے ۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر قیدانسانی حقوق کے تمام کارکنوں کی فوری رہائی کامطالبہ دہرایا ۔
محترمہ مہرالنسانے انسانی حقوق کونسل کو بتایا کہ کشمیر میں کالے قانون یو اے پی اے کو انسانی حقوق کے کارکنوں کو انتقامی کارروائی کانشانہ بنانے کیلئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی رپورٹوں اور خصوصی طریقہ کار بارہا کشمیریوں کے قتل عام ، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی دیگر پامالیوں کادستاویزی ریکارڈ کر چکا ہے ،تاہم اسکے باوجودبھارتی قابض فورسز کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوںکی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔
ایجنڈا آئٹم5 کے تحت بحث میں ورلڈ مسلم کانگریس کی نمائندگی کرتے ہوئے راجہ محمد سجاد خان نے کہاکہ اقوامِ متحدہ کے ساتھ تعاون ایک قانونی فریضہ ہے، مگر مقبوضہ کشمیر میں اسے جرم بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے کارکنوں کو ریاست دشمن قرار دے کر جھوٹے الزامات میں گرفتارکیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں صحافیوں کو بھی جبری طورپر خاموش کر دیا گیا ہے اور حتی کہ پرامن مظاہرین پر گولیاںبرسائی جاتی ہیں جیسا کہ 24 ستمبر کوبھارتی فورسز نے لداخ میں مظاہرین پر فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل اور 70سے زائد کوزخمی کردیا۔مقررین نے انسانی حقوق کونسل پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کے کشمیری کارکنوں کی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائے۔


مشہور خبریں۔
پاک افغان بارڈر پر کشیدگی: مذاکرات کیلئے علمائے کرام پر مشتمل وفد قندھار روانہ
?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک افغان بارڈر پر جاری تناؤ کا حل تلاش
دسمبر
یحیی السنوار، اس صیہونی ڈاکٹر کی نظر میں جو ان کی رہائی کے خلاف تھا!
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی محافل میں یحیی السنوار کی شخصیت کے بارے میں
مئی
خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن وامان کی صورتحال پر غور کیلئے امن جرگہ
?️ 12 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں حالیہ دہشت گردی
نومبر
22 اپریل کو گلوبل کال فار غزہ کے تحت ملک گیر ہڑتال ہوگی، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا
اپریل
عراق امریکی پابندیوں کے سب سے بڑے پیکج کا منتظر ہے
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: عراق کی سیاسی فضا ملک میں افراد اور اداروں کے
دسمبر
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
?️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29ویں چیف جسٹس آف
ستمبر
وادی تیرہ میں خفیہ آپریشنز جاری رہتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت غلط بیانی نہ کرے۔ عطا تارڑ
?️ 25 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے
جنوری
دمشق جنگ نہیں چاہتا، اسرائیل مقبوضہ شامی علاقوں سے پیچھے ہٹے
?️ 15 اکتوبر 2025دمشق جنگ نہیں چاہتا، اسرائیل مقبوضہ شامی علاقوں سے پیچھے ہٹے شدت
اکتوبر