?️
سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری جنگی جرائم کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں مدد کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹرجموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، نوجوانانِ حریت جموں کشمیر، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم موومنٹ، ریزسٹنس یوتھ فورم جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر پیپلز ریزسٹنس پارٹی نے چسپاں کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کے خلاف بھارتی بربریت عالمی برادری کے لیے چیلنج
پوسٹروں میں کہا گیا کہ 5اگست 2019کو مودی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت نے جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دفعہ370اور 35 اے کو منسوخ کر دیا اور علاقے پر فوج اور پولیس کا وحشیانہ محاصرہ مسلط کر دیا۔
پوسٹروں میں حکمران بی جے پی اور آر ایس ایس گٹھ جوڑ کی انتشارپسند اور کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے درج ہیں۔
پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ عالمی برادری کی خاموشی نے بھارت کو مقبوضہ علاقے میں اپنی بربریت جاری رکھنے کا حوصلہ دیا ہے۔
پوسٹروں میں لوگوں کو بہت ہوشیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی زمینیں یا کوئی اور جائیداد کسی بھی قیمت پر باہر کے لوگوں کو فروخت نہ کریں کیونکہ بی جے پی کی حکومت بھارتی فوج کی مدد سے جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
پوسٹروں میں مسلمانوں کی شناخت کو کمزور کرنے اور وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ہندوتوا کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت کیسے کشمیریوں کی شناخت مٹا رہا ہے؟
پوسٹروں میں تعلیمی اداروں میں صبح کی دعا کے لیے ہندوتوا طریقہ متعارف کرانے کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا ہے جس میں مسلمان طلبا کو ہندو بھجن گانے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل میں نیا سیاسی بحران
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی شاباک (شین بیت) کے سربراہ
مارچ
مسئلہ فلسطین کا حقیقی حل کیا ہے؟
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ ضروری
نومبر
ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دل لگا کر کام کریں
?️ 16 نومبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکیورٹی چیلنجز
نومبر
وفاقی حکومت کا اسٹارٹ اپس کے لیے ٹیکس چھوٹ پر غور
?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ٹیکس چھوٹ کے ذریعے اسٹارٹ اپس
مئی
اسیر خاندانوں کی نظربندی فلسطینیوں کی مرضی کو نہیں توڑے گی
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے رکن شیخ خضر عدنان نے پیر
دسمبر
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹیکس ڈائریکٹری کا اجراء کا کردیا
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹیکس ڈائریکٹری
جنوری
طالبان کا امریکہ کو اہم پیغام
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے ایک طالبان کا
جون
روس کے خلاف عرب ممالک پر مغربی دباؤ
?️ 13 جون 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا
جون