?️
جموں: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ ہمیں ایک ہندوتوا کارکن کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کیے جانے کے خلاف زبردست مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈوڈہ شہر اور ضلع کے علاقے بھدرواہ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہندوتوا تنظیم کے ایک مقامی کارکن نے قرآن کریم کے متعلق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مود اپ لوڈ کیا۔ مظاہرین نے مجرم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور انتظامیہ نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے بڑی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔بدھدرواہ میں مسلمانوں نے توہین آمیز کارروائی کے خلاف ہڑتال بھی کی اور دکانیں بند رکھیں۔
دریں اثنا انتظامیہ نے مظاہروںکو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے ڈوڈہ شہر اور کشتواڑ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔
دریں اثنا، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے ڈوڈہ میں ہندو توا کارکن کیطرف سے قرآن پاک کی توہین کی شدید مذمت کی ہے۔
حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک بیان میںکہا کہ اس طرح کے گھناو¿نے واقعات بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھارتی حکومت کی جاری مسلم مخالف پالیسیوں کا حصہ ہیں۔انہوںنے کہایہ واقعہ مقبوضہ جموںکشمیرمیںفرقہ وارانہ بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہچانے کی ایک دانستہ کوشش ہے۔
مشہور خبریں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کا غلام محمد بھلہ شہید کو خراج عقیدت
?️ 15 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے ممتاز حریت رہنما غلام
فروری
بحیرہ احمر دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ کا سب سے بڑا بحری چیلنج
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:امریکی بحریہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے حال ہی میں ایک
فروری
رہنما انصار اللہ: غزہ میں صہیونیوں کے نشانے پر بچے بھی شامل ہیں
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: انصار اللہ یمن کے سربراہ نے اعلان کیا کہ صیہونی
اگست
ٹرمپ 5 اہم ریاستوں میں بائیڈن سے آگے
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اور سیانا انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے سے پتہ
نومبر
مقبوضہ فلسطین کے شہر مودیعین کے ایک شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی
?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شہر مودیعین میں تفریحی اور
دسمبر
امریکی سینیٹ پر بھی ریپبلکنز کا قبضہ
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ریپبلکن پارٹی نے امریکی سینیٹ انتخابات میں 52 نشستیں حاصل کر
نومبر
انگلینڈ ایک ناکام ملک ہے: لز ٹرس
?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: انگلستان کی سابق وزیر اعظم لز ٹرس نے اپنے ایک نوٹ
فروری
شاباک کے سربراہ بھی ہوئے نیتن یاہو کے خلاف
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے مختلف سیکورٹی اور سیاسی حلقوں کے درمیان
دسمبر