سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی حیثیت کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت نے اگست2019کے بعد مقبوضہ علاقے کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ایک منظم طریقے سے آبادیاتی تبدیلی کی راہ ہموار کر رہا ہے ، مقبوضہ علا قے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅں کو بڑے پیمانے پر علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیے جا رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کا بنیادی مقصد ہی کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو انکی جائیدادوں ، ملازمتوں ، وسائل سمیت سب کچھ سے محروم کیا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ علاقے میںجاری مودی حکومت کے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علا قے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅں کو بڑے پیمانے پر علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیے جا رہے ہیں
ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری غیر قانونی بھارتی اقدامات کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
مشہور خبریں۔
ازبکستان کے صدر اپنے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال
مارچ
سعودی عرب کو بچانے کے لیے مارب کی جنگ میں امریکہ کی براہ راست انٹری
جنوری
جاپان سے لے کر اسپین، اٹلی اور امریکہ تک برستی آگ
جولائی
فتاح الٹراسونک میزائل نے صہیونی حلقوں کو کیسے زیر کیا؟
جون
سینیٹر مشاہد حسین کا جنرلز کے احتساب پر نواز شریف کو ’بھولنے اور آگے بڑھنے‘ کا مشورہ
ستمبر
وزیراعظم کا شہریوں کو جھانسہ دیکر باہر بھجوانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
دسمبر
ٹرمپ امریکی صدر بن جائیں گے تو نیٹو کے ساتھ کیا کریں گے؟
اگست
ہم گیس نکالنے کے حوالے سے اپنے مفادات کے مطابق کام کرتے ہیں: تل ابیب
جون