?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بی جے پی کی بھارتی حکومت علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مذموم پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے تر جمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت اپنی نظریاتی تنظیم ”آر ایس ایس “کے ساتھ مل کر جموں وکشمیر میں اپنے ہندو توا ایجڈے کو ایک منصوبہ بند طریقے سے آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگست 2019کو جموںوکشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کی غیر قانونی کارروائی کا واحد مقصد علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے کے وسائل کی بے دریغ لوٹ مار کر رہی ہے ، وہ کشمیریوں کو معاشی طور پر مفلوک الحال بنانا چاہتی ہے ۔۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو جموں وکشمیر پر فوجی طاقت کے بل پر قبضہ جما لیا اور وہ کشمیریوں کا مسلسل استحصال کرتا آرہا ہے۔ مودی حکومت نے اگست 2019کے بعد علاقے میں نت نئے قوانین نافذ کیے ، کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کیلئے 2022میں لینڈ گرانٹ رولز کا نفاذ کیا گیا جس کا مقصد کشمیریوں سے زمینیں لیکر بھارتی ہندوﺅں کے حوالے کرنا ہے ۔ بھارتی حکومت نے علاقے کے ڈومیسائل قوانین میں بھی تبدیلی لائی ہے اور اس نے گزشتہ چند برسوں کے دوران لاکھوں بھارتی ہندوﺅں کو مقبوضہ علاقے کے ڈومیسائل سرٹفیکٹس فراہم کیے۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی قرار دادوں پر عملدرآمد کے بجائے کشمیریوں کو اپنے ہی سرزمین پر اجنبی بنانے کی مذموم پالیسی پر عمل پیرا ہے جسکاعالمی برادری کو نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت کے خلاف جاری سنگین بھارتی جرائم کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالیں۔


مشہور خبریں۔
ضروری نہیں کہ ہر شخص میرے بارے میں اچھی بات کرے، فواد خان کا تنقید پر ردعمل
?️ 18 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و گلوکار فواد خان نے پاکستان آئیڈل کے
نومبر
عوکر میں امریکہ کا مشن کیا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی پر اپنے حملے کے آغاز
اکتوبر
شام کی سلامتی میں کون خلل ڈال رہا ہے؟
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے
جون
ایرانی صدر کے انتقال پر ترک صدر کا ردعمل
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے ایران کے صدر کو لے جانے
مئی
ہمارے خلاف میڈیا جنگ پر ایک ارب ڈالر خرچ:روس
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:روس کے انٹرنیٹ سیکورٹی کے ادارے کا کہنا ہے یوکرین کے
اپریل
مسجد اقصیٰ پر چھوٹے سے چھوٹے حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑسکتی ہے
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:بیت المقدس میں تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادیہ نے اس
مارچ
بھارتی حکام نے شہید محمد مقبول بٹ کے بھائی پر مسلسل چوتھی بار پبلک سیفٹی ایکٹ لگا دیا
?️ 19 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے چار سالوں سے
مارچ
توہین عدالت کا مرتکب قرار دیاگیا، اب کمیٹی اجلاس میں نہیں جاؤں گا، جسٹس جمال مندوخیل
?️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس
جنوری