?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت دنیا کو گمراہ کرنے کے لئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی زمینی صورتحال کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، محمد شفیع لون، محمد یوسف نقاش، جاوید احمد میر، فریدہ بہن جی، نور محمد فیاض، محمد عاقب اور عمر مغل نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے بھارت کے سیاسی اور عسکری رہنمائوں کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔
انہوں نے کہاکہ روزمرہ کی ہلاکتوں، محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں، چھاپوں اورجبری گرفتاریوں سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں معمول کے حالات کی بحالی کے بھارتی دعوے بے نقاب ہو رہے ہیں۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیر کے بارے میں اپنے جھوٹے بیانیے کو فروغ دینے کے لیے سچ کو مسخ کرنے اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکنوں کو غیر قانونی طورپر نظربند کرنا اوران پر کالے قوانین نافذ کرنا مودی حکومت کے دعوئوں کی نفی کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا تب تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
حریت رہنمائوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کے سب سے زیادہ فوجی جمائو والے علاقے میں تبدیل کر دیا ہے اور جینے کے حق سمیت کشمیریوں کے تمام حقوق چھین لئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نریندر مودی کو اقوام متحدہ کے مبصرین اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو مقبوضہ جموں وکشمیرکا دورہ کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن و استحکام قائم نہیں ہوسکتا۔


مشہور خبریں۔
شہید سلیمانی کو مقاومت کی فتح اور صیہونی حکومت کی تباہی پر یقین تھا
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمود الزہر نے حاج
جنوری
اسرائیل جارحیت بند کرے تو معاہدہ ہو سکتا ہے: قطر
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ
مئی
ایف بی آر کو بغیر اجازت و پیشگی اطلاع بینک اکاؤنٹس سے رقم ضبط کرنے کا اختیار دیدیا گیا
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو
مئی
صیہونی حکومت کے ہاتھوں صحافیوں کے قتل کی طویل فہرست
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: 12 مئی بدھ کو اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے
مئی
وزیر خارجہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، جنوبی پنجاب کے معاملات پر تبادلۂ خیال
?️ 5 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار
اپریل
نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا
?️ 3 دسمبر 2021سندھ(سچ خبریں) نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی اور رہنما پیپلزپارٹی آغا سراج
دسمبر
ہمیں بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کا خطرہ ہے: پینٹاگون
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک جِل نے منگل کو کہا
مئی
سپریم کورٹ کا کام ثالثی کرانا نہیں، آئین کے مطابق فیصلے دینا ہے، وزیر اعظم
?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم
اپریل