?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کا نام مہارشی کشیپ رکھنے کے مذموم اور افسوسناک بیان کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہندوتوا ذہنیت کے حامل بھارتی لیڈر وں اور حکمرانوں اپنے مندروں میں ہندو دیوی اور دیوتاؤں کوضرور خوش کریں لیکن انہیں صدیوں پرانی کشمیر کی غیر فرقہ وارانہ اور سیکولر ثقافت اور روایات کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد اور عزائم کو پورا کرنے کے لیے مسخ کرنے سے باز رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ہندوتوا حکمران ہندوتوانظریات پر یقین رکھتے ہیں اور کشمیر کے ہزاروں سال پرانی تاریخی روایات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں جو اتحاد کی علامت ہیں۔فاروق رحمانی نے تشویش ظاہر کی کہ ہندوتوا حکمران دیوی ، دیوتائواں، گائے ، سانپ اورآگ کی پوجا کرنے غلط تایخی حوالوں اور تشریحات کی بنیاد پر کشمیری عوام میں انتشار پیدا کر رہے ہیں جبکہ ان کا بنیادی منصوبہ جموں و کشمیر سے اسلام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکناہے ۔
انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور مسلم اور غیر مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ متحدہوکرجموں و کشمیر کی تاریخ اور مذہبی اتحاد اور یکجہتی کے خلاف بھارتی لیڈروں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے بھی اپیل کی کہ وہ جموںو کشمیر کا نام بدلنے اور دنیا کے نقشے سے "کشمیر” کو مٹانے کے بھارتی ہندوتواحکمرانوں کے مذموم عزائم کافوری نوٹس لیں۔
مشہور خبریں۔
یکطرفہ جنگ بندی قابل قبول نہیں: لبنانی وزیر
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی عبوری حکومت کے وزیر ثقافت محمد وسام المرتضی
نومبر
چینی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
?️ 22 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور
فروری
سعودی عرب کی پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی میزبانی کے لیے تیاری کا اعلان
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:سعودی عرب نے امریکہ اور روس کے صدروں کے درمیان
فروری
فلسطین کے حامی امریکی شہریوں کا اس ملک کی حکومت سے مطالبہ
?️ 6 جون 2021سچ خبریں:امریکہ میں فلسطینی حقوق کے کارکنوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی
جون
ملک میں کورونا کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خاصی
مئی
صیہونیوں کی علاقے میں کشیدگی بڑھانے کی خفیہ حکمت عملی بے نقاب
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی چینل 13 کی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل
نومبر
کورونا وبا سے بچنے کے لیے ماسک لگانا لازمی ہے
?️ 11 جنوری 2022سندھ(سچ خبریں) ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میڈیا
جنوری
صہیونی فوج کا الخیل شہر پر حملہ
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخیل میں فلسطینیوں
فروری