🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت ہندو توا بھارتی حکومت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے ہر وحشیانہ ہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہے ، اب اس نے لوگوں کو حریت تنظیموں سے اپنی وابستگی ختم نہ کرنے کی صورت میں لاﺅڈ سپیکروں کے ذریعے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس مقبوضہ علاقے میں لاو¿ڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات کر رہی ہے کہ لوگ جموں و کشمیر مسلم لیگ اور تحریک حریت جموں و کشمیر سے دور رہیں۔مودی حکومت نے حال ہی میں ان دونون تنظیموں پرپابندی عائد کر دی ہے۔
بھارتی پولیس نے بازاروں اور عوامی مقامات پر اعلانات شروع کر دیے ہیں کہ ان تنظیموں کے ساتھ کسی بھی قسم کی وابستگی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ پولیس نے ایک ڈولچی بھی ساتھ رکھا ہوا ہے جو پولیس کی طرف سے لاﺅڈ سپیکر پر باقاعدہ اعلان سے پہلے ڈول بجا کر لوگوں کو متوجہ کرتا ہے۔
مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پولیس نے کئی علاقوں میں پوسٹربھی چسپاں کیے ہیں جن کے ذریعے لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ حریت تنظیموں سے کسی قسم کے روابط کی صورت میں انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
سیاسی ماہرین اور کشمیر پر نظر رکھنے والوں کا خیال ہے کہ بھارتی پولیس بڑے پیمانے پر لوگوں کو گرفتار کرنے کے لیے میدان صاف کر رہی ہے تاکہ انہیں جاری جدوجہد آزادی کے ساتھ وابستگی کی سزا دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی جدوجہد سے ہرگزپیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا۔
مشہور خبریں۔
ریاض اور ابوظہبی کے درمیان اختلافات؛ پہلے سے زیادہ عوامی،وجہ؟
🗓️ 23 اگست 2023سچ خبریں:گزشتہ مہینوں کے دوران سعودی اور امارات کے سربراہوں بن سلمان
اگست
بشار الاسد شام کی جنگ کے فاتح ہیں:عرب لیگ
🗓️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا
اپریل
قومی ہیرو کا ملک میں بےمثال استقبال
🗓️ 11 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان میں ہفتے کی رات اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم
اگست
اگلی ٹرمپ انتظامیہ اور بن سلمان کے تعلقات
🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ٹرمپ کے داماد نے کہا کہ آئندہ ممکنہ
ستمبر
عمران خان نے نااہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
🗓️ 22 اکتوبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
ڈسکہ انتخابات کے بارے میں نئی رپورٹ جاری ہو گئی
🗓️ 9 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ڈسکہ
نومبر
یمنی فوج کا صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر قبضہ، سعودی افواج کو شدید جانی اور مالی نقصان ہوگیا
🗓️ 15 مارچ 2021صنعا (سچ خبریں) یمنی فوج نے صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر
مارچ
امریکہ نے کس بل سے پاکستان کا نام نکال دیا
🗓️ 13 دسمبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان نے کابل پر طالبان کے قبضے پر
دسمبر