?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آج شام 4 بجے کے قریب موبائل، انٹرنیٹ، براڈ بینڈ اور فون سروسز اچانک بند ہونے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں مواصلاتی بلیک آؤٹ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ کچھ صارفین نے رابطے مکمل طور پر ختم ہونے کی اطلاع دی جبکہ کچھ نے انٹرنیٹ کی انتہائی سست رفتار اور مسلسل رکاوٹوں کی شکایت کی، جس سے مواصلاتی رابطہ تقریبا ناممکن ہو گیا۔
حکام نے دعویٰ کیا کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے اور عوام سے نہ گھبرانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی ٹیمیں زمین پر موجود ہیں۔ تاہم فون کالز نہیں ہو رہیں اور تمام بڑے نیٹ ورکس پر انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں جس سے پہلے ہی شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے مشکلات بڑھ گئیں۔
سرحدی اضلاع کے لوگوں نے کنٹرول لائن کے پونچھ سیکٹر سے متصل اوڑی-گلمرگ علاقے میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ بھارتی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی نقل و حرکت کی بھی اطلاع دی ہے۔ فوجی نقل وحرکت سے لوگوں کی بے چینی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں فوجی تعیناتی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی تیاری کر رہی ہے جس میں راشٹریہ رائفلز کو اندرونی علاقوں سے واپس بلانے اور کنٹرول لائن پر دوبارہ تعینات کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ اس سے نئی دہلی کی ممکنہ مہم جوئی اور پاکستان کے تئیں اس کے جارحانہ عزائم کی عکاسی ہوتی ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بلیک آئوٹ، فورسز کی نقل و حرکت اور پیٹرول، ادویات، بجلی اور دیگراشیائے ضروری کی قلت کشمیری عوام کے خلاف مودی حکومت کے نفسیاتی حملوں کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں جن کا مقصد مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کے الفاظ متنازعہ بنے
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن جو اپنی زبانی گفتار کے لیے
جنوری
ایران سے جنگ ایک احمقانہ غلطی تھی: صیہونی حلقوں کا اعتراف
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: ایران کی صیہونی ریاست کے خلاف جاری کوبکار حملوں کے درمیان،
جون
غزہ جنگ میں اب تک ہلاک ہونے والے صہیونی فوجی
?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے
دسمبر
برآمدات پر مبنی ترقی صنعتوں کے فروغ سے ممکن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ برآمدات پر
جون
جرمن حکومت غیر ملکی فوج کی خدمات حاصل کرنے کی فکر میں
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن فوج کو ان دنوں بہت سے مسائل کا سامنا ہے
اپریل
سوڈان کے جنگ زدہ عوام کی حالت ابتر
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:افریقی یونین نے اعلان کیا کہ سوڈان کے بحران کا کوئی
مئی
اقوام متحدہ کی اگلی سیکریٹری جنرل، خاتون کا ہونا ضروری ہے: جرمن
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: جرمن فوکس، جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے نیویارک میں
ستمبر
قیدیوں کا تبادلہ اور مزاحمت کا اخلاق
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: ترکی کی انادولو ایجنسی کی ایک رپورٹکے مطابق غزہ میں
فروری