?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کو انکے بنیادی حقوق سے محروم کئے جانے اورمقبوضہ علاقے کی موجودہ سنگین صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مظلوم کشمیری عوام بھارتی فوج کے غیر قانونی تسلط میں مسلسل زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے مقبوضہ علاقے میں اظہار رائے کی آزادی پر قدغن ، بھارتی قابض فوجیوں اور بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے اور ایس آئی اے کے اہلکاروں کی طرف سے کشمیریوں کی جبری گرفتاریوں، قتل عام اور شہری آزادیوں سے انکار کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں تعینات دس لاکھ سے زائد قابض فوجیوں نے جموں وکشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کررکھا ہے۔
حریت ترجمان نے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے نڈر عوام بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کے باوجود اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ماضی میں ظلم وتشدد ، قتل عام اور گرفتاریوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے اور مستقبل میں بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ان مظالم سے کشمیریوں بھارتی تسلط سے آزادی کا جذبہ مزید مضبوط ہورہا ہے۔ حریت ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی قابض فورسز کی طرف سے جاری کشمیریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں رکوانے کیلئے اقدامات کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و سلامتی کیلئے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں ، جنہیں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔


مشہور خبریں۔
مزاحمت کا خاتمہ اسرائیل کے لیے ایک ناقابل تکمیل خواب ہے: زینب نصراللہ
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سابق سکریٹری جنرل شہید سید
دسمبر
کیا اسلامی امت صیہونی جال میں پھنس سکتی ہے؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی سینیٹ کے نمائندے نے امریکہ اور بعض عرب
اکتوبر
کیا ترکیہ یوکرین اور روس کی جنگ میں غیر جانبدار ہے؟
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: آنکارا سے شائع ہونے والے متعدد اخبارات نے ترکی کے انٹلیجنس
جون
دی اکانومسٹ میگزین کا ترکی میں اردگان کے سیاسی کھیل کا تجزیہ
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: ترکی میں ملکی تجزیہ نگاروں کے علاوہ بیرون ملک بہت
جولائی
کرن جوہر نے اچانک ملاقات کرنے پر پوچھا آپ کہاں سے ہیں؟ ثروت گیلانی
?️ 9 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت میں مقبول اداکارہ ثروت گیلانی نے
اپریل
چین ایک حقیقی مشکل ہے: بائیڈن
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: میکسیکو میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران
جولائی
117 سال کی لمبی عمر تک کیسے پنہچا جائے ؟
?️ 26 نومبر 2021سچ خبریں: دو روسی ماہرین ویری کوونوف اور اولگا تاکاچووا نے روسی میڈیا
نومبر
صدر و وزیراعظم کا محمودہ خلیل الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان
اکتوبر