?️
سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے مقرر کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا اس حالیہ بیان کہ جموں و کشمیر میں کسی بھی دہشت گرد حملے کو "جنگی اقدام ” سمجھا جائے گا، کو کشمیریوں کومجرم قراردینے اور انکی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کی ایک دانستہ کوشش کے طورپر دیکھا جارہاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس اکیڈمی اودھمپور میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس پولیس اور پولیس سب انسپکٹرز کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے منوج سنہا کا خطاب خطے میں جاری کشیدگی میں اضافے اور جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی فوجی تسلط کو جائز قرار دے کر مزید فوجی کارروائیوں کا جواز فراہم کرتا ہے۔
منوج سنہا کا یہ موقف کشمیری عوام کے جائز حق خود ارادیت کو جنگ کے مترادف قرار دے کر سیاسی احتجاج کو دبا دینے کی کوشش ہے۔مبصرین کے مطابق پورے کشمیری معاشرے کو مشتبہ سمجھنا بھارت کے حریت پسند کشمیریوں سے خوف اور بے اعتمادی کامظہر ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے اس بیان سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے بھارت کولاحق خوف اور بھارتی قابض فورسز کوتحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے نہتے عوام پر ظلم و تشدد اور قتل عام کی کھلی چھوٹ دینے کی عکاسی بھی ہوتی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر کا سرحد پار دہشت گردی کا بے بنیاد دعویٰ در اصل مقبوضہ کشمیر کے دیرینہ تنازعے سے عالمی برادری کی توہ ہٹانے کی بھی ایک کوشش ہے ۔ بھارت ایک کروڑ سے زائد آبادی پر مشتمل مقبوضہ جموں و کشمیر میں تقریبا دس لاکھ فوجی تعینات کر کے اپنی ریاستی دہشت گردی کے عمل کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو جنگ کے مترادف قرار دینا انکے حق خود ارادیت کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔مبصرین کے مطابق بھارتی حکومت کو سمجھنا ہو گا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا واحد راستہ تنازعہ کشمیرکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہے۔


مشہور خبریں۔
جمعہ سے مسجد الاقصی کے صحن صہیونیوں کے لیے بند کر دیے جائیں گے
?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ حکومت کے رہنماؤں
اپریل
خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا کیس، اسپیکر کو ممبران سے حلف لینے کا حکم
?️ 27 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری
مارچ
پیرس اولمپکس، غزہ اور فلسطین دفاعی میدان
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کا مسئلہ، مغربی ایشیا کے سب سے پیچیدہ مسائل
جولائی
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کیلئے اجلاس 29 اگست کو طلب
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ (این ایف سی)
اگست
صہیونیوں کو چھ دن کا پانی اور خوراک ذخیرہ کرنے کی نصیحت
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کان ٹی وی نے اعلان کیا ہے
اگست
پورپی یونین سے نکلنے کے ایک سال بعد بھی برطانیہ میں ہنگامہ خیز صورتحال
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ کے لیےپورپی یونین
دسمبر
کیا حماس کی شکست ممکن ہے؟: برطانوی میگزین کی رپورٹ
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: ایک برطانوی میگزین نے تل ابیب اور حماس کے درمیان
مئی
عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن متحرک
?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں
دسمبر