?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور رکن بھارتی پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے سیاسی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں واضح پیغام دیا ہے کہ اٹھو اورقوم کی آواز بنو یاپھرایک طرف ہوجاؤ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا روح اللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس”پر سیاسی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے ایک دوٹوک پیغام میں کہا”او لیڈرو!یا اٹھو اور قوم کی آواز بنو تاکہ کسی کام آسکو، یا پھر ایک طرف ہو جا، چوڑیاں پہن لو اور پالکی میں بیٹھ کر خاموشی اختیار کرو”۔اگرچہ انہوں نے اپنے پیغام میں کسی کا نام نہیں لیا تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ ان کا یہ طنز براہ راست ان سیاسی شخصیات کی طرف اشارہ ہے جو اہم قومی اور آئینی معاملات پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب افواہیں گشت کر رہی ہیں کہ پارٹی کی حالیہ ورکنگ کمیٹی اجلاس کے دوران روح اللہ مہدی نے واک آؤٹ کیا۔سیاسی مبصرین کے مطابق آغا روح اللہ کا یہ بیان اس بڑھتی ہوئی بے چینی اور فکری کشمکش کا مظہر ہے جو نیشنل کانفرنس کے اندر خاص طور پر ان کارکنوں میں دیکھی جا رہی ہے جو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت، سیاسی شناخت اور خودمختاری کی بحالی کے لیے مضبوط موقف کے خواہاں ہیں۔
آغا روح اللہ پہلے بھی دفعہ370کی منسوخی کے بعد مسلسل اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ کشمیر ی عوام کی سیاسی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا اور جو قیادت اس نازک وقت میں بولنے سے قاصر ہے ، اسے عوامی منڈیٹ پر قابض رہنے کا کوئی اخلاقی جوازنہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
بغداد کی آزادی اور حاکمیت کی خلاف ورزی سے لے کر خروج کے جھوٹے وعدوں تک؛امریکہ کی عراق کے ساتھ عہد شکنیاں
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ نے استحکام اور تعمیر نو کے وعدوں کے ساتھ
فروری
حماس 15 ماہ کی جنگ کے بعد بھی دفاع کے لیے تیار
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے بارے
جنوری
حماس کا غزہ کی حمایت میں عرب اسلامی اتحاد پر زور
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے قابض حکومت
نومبر
ٹرمپ کی سزا انتخاب لڑنے میں رکاوٹ نہیں
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: گزشتہ جمعرات کو نیویارک کی عدالت نے امریکی صدارتی انتخابات کے
جون
پاشینیان اور علیاف کے درمیان امن معاہدے میں دو بڑی رکاوٹیں؛ روس کی پوزیشن کمزور
?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: معروف بین الاقوامی جریدے "اکانومسٹ” نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں امریکی
اگست
شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا،
دسمبر
صہیونی حکومت کے گناہوں کا گھڑا بھر چکا ہے؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے گھناؤنے جرم
جولائی
بائیڈن تل ابیب کی شرکت کے بغیر حماس کے ساتھ معاہدے کے بارے میں فکرمند
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی این بی سی چینل کے مطابق صدر جو بائیڈن کی
ستمبر