?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے حریت پسند کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی پر اپنے پیغامات میں کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر کی تحریک آزادی کے معتبر نام کے طورپر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، پاکستان کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے لیے اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیدعلی گیلانی کشمیری تحریک کے عظیم رہنما تھے، سید علی گیلانی کا عوام کے حق خودارادیت پرپختہ یقین تھا اور انہوں نے پوری زندگی اس مقصد کے لیے وقف کر دی۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کے عوام کی آزادی اور سید علی گیلانی کی خودارادیت کی جدوجہد کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، قید وبند کی تکالیف، صعوبتیں سید علی گیلانی کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائےگا، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک اس جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا اور پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
مشہور خبریں۔
جیل میں نظر بند حریت رہنمائوں نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کر دی ہے:محمود ساغر
?️ 17 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و
نومبر
بالی وڈ کے معروف جوڑے کا 18 سال بعد الگ ہونے کا فیصلہ
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ اداکار فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا
جولائی
کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع، امن پہلی ترجیح لیکن بھارت کو جواب دیں گے. ڈاکٹر محمد فیصل
?️ 8 مئی 2025لندن: (سچ خبریں) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے
مئی
دمشق کا اردوغان کے نسخوں پر شدید ردعمل
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے شمالی شام میں محفوظ زون
مئی
سیلوان مومیکا کو سویڈن سے ڈی پورٹ کیا گیا
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:سویڈن کی امیگریشن عدالت نے سٹاک ہوم میں مقیم عراقی نژاد
فروری
امیتابھ بچن کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے
?️ 5 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے حالیہ
جنوری
شباک نے نیتن یاہو اور صیہونی وزراء کے تحفظ کی سطح میں اضافہ کیا
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے خبر دی ہے
اگست
ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت پر امریکی ردعمل
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: امریکی انٹیلی جنس عہدیدار کا کہنا ہے کہ کہ ہم
اگست