سرینگر میں تاجروں، کسانوں اور ٹرانسپورٹرز کا مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج

?️

سرینگر: (سچ خبریں) قابض حکام کی طرف سے سخت پابندیوں اور شدید سرد موسم کے باوجود سیکڑوں لوگوں نے جن میں زیادہ تر کسان، تاجر اور ٹرانسپورٹرز تھے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں کاروباری شعبے کو نشانہ بنانے والی بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تاجر یونینوں اور جموں وکشمیر ایپل فارمرز فیڈریشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ سر ینگر کے پریس انکلیوپر کیا گیا ۔ مظاہرین نے کشمیری تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور کسانوں کے خلاف پالیسیاں وضع کرنے پر قابض حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ)کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے جو ایک ٹریڈ یونین کے سربراہ بھی ہیں،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عام لوگوں کو درپیش مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کو گزشتہ دو دہائیوں میں اپنے بدترین بجلی بحران کا سامنا ہے اور خطے میںبجلی کی شدید قلت پائی جاتی ہے جبکہ وادی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال بحران کا شکار ہیں اور صنعتوں کے ساتھ ساتھ دیگر اہم شعبے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایک اور تاجر رہنما غلام نبی ملک نے کہا کہ سیب کی صنعت سے جموں و کشمیر کے ہزاروں گھرانوں کو روزی روٹی وابستہ ہے لیکن سیب کے کاشتکار پریشان ہیں۔

ایک اور کسان رہنما محمد افضل پرے نے غیر ملکی سیبوں پر 100فیصد درآمدی ڈیوٹی، سیب کے کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر کھاد اور کیڑے مار ادویات کی فراہمی اور سیب پیدا کرنے والے اضلاع کو کولڈ اسٹوریج کی سہولت کا مطالبہ کیا۔ٹرانسپورٹر رہنما ظہور احمد راتھر نے کہا کہ علاقے میں ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہیں ماہانہ بنیادوں پر فٹنس سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کو کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر مقامی ٹرانسپورٹرز بغیر اجازت کے کام کر رہے ہیں جس سے مقامی ٹرانسپورٹرز کا جینا محال ہو گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت کا اراکین اسمبلی کی گرفتاری کے حوالے سے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ

?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  کے سینیٹر اعظم خان سواتی

اسرائیل میں مکڑی گھر کے نظریے کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان

10 یورپی ممالک کا فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری روکنے کا مطالبہ

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:10 یورپی ممالک نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس

یوٹیوب کا مصنوعی ذہانت سے ویڈیوز بنانے والے جعل سازوں کے خلاف کارروائی کا منصوبہ

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: یوٹیوب نے کہا ہے کہ جلد ہی اپنے صارفین کو

برطانیہ کا صیہونی ریاست کے خلاف ایک قدم

?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: برطانوی حکومت نے غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل عام

جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا کا ردعمل

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:شمالی کوریا نے ایک بیان جاری کر کے واشنگٹن اور سیول

ہمیں واضح پیغام دیا گیا پاکستان کے ساتھ ہیں لیکن آئی ایم ایف پروگرام مکمل کریں، وزیراعظم

?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم

اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کرے ، نعیم خان

?️ 31 جنوری 2024نئی دلی: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے