🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر کریک ڈان کے دوران کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے کشمیری عوام کو دیرینہ حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے بے دریغ ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ جعلی مقابلوں میں بڑی تعداد میں کشمیریوں کے قتل بہت سے خاندان بکھر گئے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔حریت ترجمان نے کہاکہ حال ہی میں بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیاہے، جس سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کانشانہ بننے والے کشمیریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوری 1989سے اب تک ایک اندازے کے مطابق 96ہزار423کشمیریوں کو بھارتی فوجیوں نے شہید کیا ہے جوکہ مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں، خاص طور پر نوجوانوں کو منظم طور نشانہ بنانے کی مہم کا حصہ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں کے قتل عام اور گرفتاریوں کی کھلی چھوٹ حاصل ہے اور وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں جعلی مقابلوں کے دوران ماورائے عدالت قتل کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کرکے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کاماحول قائم کر رہے ہیں۔
حریت ترجمان نے واضح کیا کہ شدید مشکلات اور کئی دہائیوں سے جاری خونریزی کے باوجود کشمیری عوام نے انصاف اور حق خودارادیت کے اپنے مطالبے سے دستبردار ہونے سے انکار کیا ہے اوروہ اپنی جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔
مشہور خبریں۔
بجلی مزید مہنگی
🗓️ 27 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے ایک بار پھر صارفین پر بجلی بم گرادیا،
جون
اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
🗓️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف
ستمبر
ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ ویڈیو وائرل
🗓️ 22 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر اپنی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے
اپریل
حکومت کا 15 جنوری سے خصوصی سیکیورٹی فیچرز کا حامل ’ب‘ فارم متعارف کرانے کا فیصلہ
🗓️ 1 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار
جنوری
عراق سے نکلنے کے امریکی وعدہ ڈاما ڈول
🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں: الفتح اتحاد نے اس بات پر زور دیا کہ عراق
دسمبر
امریکا کی کال آنے سے قبل عمران خان کو رہا کرنا چاہیے، مشاہد حسین
🗓️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سابق
مئی
صیہونیوں کو ایک دن میں تین بڑے ضربیں لگیں
🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: رأی الیوم اخبار کے مطابق صیہونی حکومت کو لگاتار تین ضربیں
جولائی
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں کی اجتماعی تدفین، ہزاروں فلسطینیوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی
🗓️ 17 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری
مئی