حزب اختلا ف کے بھارتی رہنمامقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے

?️

نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارت میں حزب اختلاف کے سرکردہ رہنما بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لینے اور علاقے کے لوگوں کی شکایات سننے کے لیے علاقے کا دورہ کریں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ دورہ مئی کے مہینے میں ہوگا۔ یہ پیشرفت نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی قیادت میںمقبوضہ جموںوکشمیر کے آل پارٹی وفد کی جمعرات کو نئی دہلی میں بھارتی اپوزیشن رہنماوں سے ملاقات کے بعد سامنے آئی۔

نیشنل کانفرنس کے علاوہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، کانگریس، عام آدمی پارٹی، نیشنل پینتھرس پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ اور عوامی نیشنل کانفرنس کے رہنما وفد کا حصہ تھے۔ وفد نے ایک گھنٹے تک جاری رہنے ملاقات کے دوران حزب اختلاف کے بھارتی رہنماﺅں کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور جمہوری طور پر منتخب حکومت کی بحالی کے ساتھ ساتھ علاقے کو ریاست کا درجہ دینے کے لیے ان سے تعاون طلب کیا۔

وفد نے بھارتی رہنماﺅں کو کشمیریوں کو درپیش بے روزگاری، ملازمتوں میں بھرتی کے عمل میں عدم شفافیت، پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ اور بے دخلی مہم جیسے سلگتے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے اس موقع پر کہاکہ ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کا درد بانٹنے کے لیے سری نگر کا دورہ کریں گے۔فاروق عبداللہ نے نئی دہلی سے ٹیلی فون پر سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی اپوزیشن رہنما رمضان کے فوراً بعد مئی کے مہینے میں جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کشمیریوں کو درپیش تمام مسائل پر غور کیا جائے گا۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ کانفرنس میں خاص طور پر ریاستی حیثیت کی بحالی اور فوری اسمبلی انتخابات کے لیے مزید لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

امریکی جمہوریت کے ڈگمگانے پر ٹرمپ کی 187 منٹ کی خاموشی

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 187 منٹ کی خاموشی

پاک افغان بارڈر پر کشیدگی: مذاکرات کیلئے علمائے کرام پر مشتمل وفد قندھار روانہ

?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک افغان بارڈر پر جاری تناؤ کا حل تلاش

یورپ نے روس کے خوف سے امریکہ سے دوگنے ہتھیار خریدے

?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے ماسکو کے ساتھ مذاکرات کا موقع ضائع

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر پر شدید حملہ، جوبائیڈن کو امریکا کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

?️ 7 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر پر

الحشد الشعبی کا اربعین زائرین کے خلاف داعشی منصوبہ ناکام

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے اس ملک کے صوبہ

لاہور میں بدترین فضائی آلودگی پر پنجاب حکومت کا بھارت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

?️ 4 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال

صحافی مطیع اللہ جان کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

?️ 30 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) انسداد دِہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)

جنوبی لبنان سے تل ابیب تک داغے گئے میزائلوں کا کیا پیغام تھا؟

?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں:  عبرانی اور لبنانی میڈیا نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے