?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے عالی کدل سرینگر کے شہدا ء کوان کے 31ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 1992میں آج ہی دن معروف آزادی پسند رہنما شیخ عبدالحمید کو ان کے ساتھیوں مشتاق احمد لون، ایڈووکیٹ جمیل چوہدری، فیاض احمد شیخ، مشتاق احمد کوٹے، غلام احمد میر، منظور احمد خان ، فاروق احمد ڈار، غلام نبی بٹ اور پرویز بلا کے ہمراہ سرینگر کے علاقے عالی کدل میں شہید کر دیا تھا۔متعدد لوگوں نے سرینگر کے عید گاہ میں مزار شہدا ء پر حاضری دے کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے شہدائے عالی کدل کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری شہدا ء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور کشمیری عوام پر زوردیاکہ وہ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو ثابت قدمی سے جاری رکھیں ۔
حریت ترجمان نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔انہوںنے جدوجہد آزادی کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزادی اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے وعدے کی تکمیل تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔
ادھرجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے شہید شیخ عبدالحمیدسمیت شہدائے عالی کدل کو انکی 31ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں نے شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوںکے عزم کا اعادہ کیا۔
ایک اور پیش رفت میں،جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام راولپنڈی میں شہدائے عالی کدل کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں نے پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک اور بھارتی جیلوں سے نظر بند دیگر کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔
دریں اثنا حریت آزاد جموں و کشمیر کے رہنمائوں اور جموں و کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران نے اسلام آباد میں ایک بیان میں حال ہی میں سوپور میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے شہید اعجاز اکبر کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ قاضی عمران نے شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی دشمن کے خلاف متعدد کارروائیوں میں حصہ لینے والا فلسطینی قیدی
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:سلیم حجہ، جو 15 سال کی عمر سے ہی حماس
اپریل
نیتن یاہو کی کابینہ مالی بحران میں غرق:اسرائیلی میڈیا
?️ 5 ستمبر 2025نیتن یاہو کی کابینہ مالی بحران میں غرق:اسرائیلی میڈیا اسرائیل کی اقتصادی
ستمبر
حکومت من مانی گرفتاریوں کا سلسلہ ختم کرے، ہیومن رائٹس واچ
?️ 21 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران
مئی
نشانہ بننے والی خاتون کو ہی قصور وار سمجھا جاتا ہے: ماہرہ خان
?️ 13 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے
ستمبر
دہشت گردانہ حملوں میں افغانستان دنیا میں سرفہرست
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان مسلسل تیسرے سال گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں سرفہرست ہے جبکہ
مارچ
بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئیں
?️ 10 مارچ 2021بنگال (سچ خبریں) بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے
مارچ
عراقی حکومت کا مستقبل ایک متفقہ وزیر اعظم کی طرف بڑھ رہا ہے
?️ 20 نومبر 2025 عراقی حکومت کا مستقبل ایک متفقہ وزیر اعظم کی طرف بڑھ
نومبر
امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں تباہ کن انداز
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اعلان کیا کہ
اکتوبر