جی20 کانفرانس مقبوضہ خطہ میں،بہت سے ممالک کا شرکت سے انکار

ممالک

🗓️

سچ خبریں:ہندوستان نے جی۔20 ممالک کے حتمی اجلاس سے قبل ذیلی اجلاس مقبوضہ کشمیر میں منعقد کرنے فیصلہ کیا ہے جسے لے کر متعدد ممالک نے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے جن میں پاکستان، چین،ترکی اور سعودی عرب شامل ہیں۔

بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق سیاحت پر جی-20 ممالک کے ورکنگ گروپ کا اجلاس آج سے منعقد ہو رہا ہے تاہم چین سمیت اہم اراکین بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اجلاس کے انعقاد کی وجہ سے اس میں شرکت سے گریزاں ہیں،خیال رہے کہ سری نگر 22 سے 24 مئی تک جی20 ممبران کے ٹورزم ورکنگ گروپ میٹنگ کی میزبانی کرے گا جو ستمبر میں نئی دہلی میں منعقد ہونے والے جی20 سربراہی اجلاس سے قبل اجلاسوں کے سلسلے کا حصہ ہے۔

بھارتی اخبار دی ہندو نے ایک رپورٹ میں کہا گیا مسلم بلاک کے اہم ممالک ترکیہ، سعودی عرب اور مصر نے اب تک اپنی شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے جس سے اشارہ ملتا ہے کہ شاید وہ بھی اجلاس میں شرکت نہ کریں۔

بھارت کے وزیر سیاحت اروند سنگھ نے دہلی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ جی-20 ممالک میں سے چین، ترکیہ اور سعودی عرب نے اجلاس میں شریک ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ نہوں نے مزید کہا کہ ان کے علاوہ دیگر ممالک جن کو مدعو کیا گیا ان میں مصر نے اب تک اپنا اندراج نہیں کرایا،بعد ازاں چین نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ ویبن نے کہا تھا کہ ’چین سختی سے جی20 کا کسی قسم کا اجلاس متنازع خطے میں منعقد کرنے کی مخالفت اور ایسے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا،خیال رہے کہ چین، سعودی عرب اور ترکیہ جی-20 ممالک کی تنظیم کے اراکین ہیں جبکہ مصر کو خصوصی طور پر دعوت دی گئی تھی،متعدد بھارتی صحافیوں نے بھی بھارتی حکومت کے اس منصوبے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

دنیا کی بڑی معیشتوں پر مشتمل گروپ جی 20 کا اجلاس ہر سال ہوتا ہے اور ہر سال اس کی میزبانی اور سربراہی علیحدہ ملک کرتا ہے،رواں برس جی 20 کی صدارت بھارت کے حصے میں آئی تھی، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر پر قبضے اور 5 اگست 2019 کے اقدام کو عالمی سطح پر قابل قبول بنانے کے لیے جی 20 اجلاس کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی-20 اجلاس بلانےکی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،اس کے علاوہ اقلیتی مسائل پر اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر فرنینڈ ڈی ورینس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 22 تا 24 مئی کو مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے انعقاد سے بھارتی حکومت اس صورتحال کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہے جسے بعض حلقوں نے فوجی قبضے کے طور پر بیان کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اندر سے تباہ ہو رہا ہے: ٹرمپ

🗓️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن کو اندر سے

پاکستان نے بھارت سے تجارت کرنے کا فیصلہ منسوخ کر دیا

🗓️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشترکہ طور پر

رانا ثناءاللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

🗓️ 19 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق نے 5 ایم پی ایز

بھارت کی جانب سے کشمیری بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال، اقوام متحدہ نے اہم رپورٹ جاری کردی

🗓️ 29 جون 2021جنیوا (سچ خبریں)   بھارت کئی سالوں سے جانب سے مقبوضہ کشمیر میں

کیا ٹرمپ خفیہ جوہری معلومات سعودی عرب کو فروخت کرنے والے تھے؟

🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں:حال ہی میں ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد جیرڈ کشنر

فرانس لبنان اور سعودی عرب کے درمیان کیوں ثالثی کر رہا ہے؟

🗓️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:فرانس نے لبنان اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے ذریعے

 پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی۔

🗓️ 10 اگست 2022لاہور:(سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی

ستارے حرکت میں آگئے، ایک ڈیڑھ ماہ میں عمران خان رہا ہوجائیں گے، عارف علوی

🗓️ 24 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف کے رہنما

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے