?️
جموں: (سچ خبریں) جموں و کشمیر میں گتزشتہ روز دوسرے دن بھی کہیں موسلا دھار اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں پانی بھر گیا۔
محکمۂ موسمیات نے جموں صوبے کے آٹھ اضلاع میں بدھ دوپہر تک ریڈ الرٹ اور کشمیر کے تین اضلاع میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ بھاری بارش کے سبب اُدھمپور اور ریاسی میں ایک درجن سے زیادہ کچے مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ کئی رابطہ سڑکیں بھوسکھلن (لینڈ سلائیڈ) کی وجہ سے بند ہوگئیں۔
ضلع کٹھوعہ کے بنی علاقے میں بھوسکھلن کی زد میں آکر ایک خاتون جان بحق ہوگئیں۔ بالائی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پٹھانکوٹ قومی شاہراہ پر کٹھوعہ کے سہڑ کھڈھ پر بنا پل مرمت کے بعد ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب، جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کو بند کیا گیا ۔ لکھنپور کے قریب راوی ندی میں پھنسے تین افراد اور ایک کمسن بچے کو جموں پولیس نے پنجاب پولیس کی مدد سے بحفاظت باہر نکال لیا۔ تمام ندی نالوں کا پانی خطرے کے نشان کے قریب ہے۔ اکھنور میں دریائے چناب کا پانی پیر کی شام 26 فٹ تک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 32 فٹ پر الرٹ جاری ہوتا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ندیوں کے قریب نہ جائیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جموں، اُدھمپور، سانبہ، راجوری، ریاسی، رام بن، کشتواڑ اور ڈوڈہ میں اگلے دو دنوں کے دوران شدید بارش، بادل پھٹنے، اور بھوسکھلن لینڈ سلائیڈ نگ کا خطرہ ہے۔
جبکہ محکمہ تعلیم نے خراب موسم کے پیش نظر جموں صوبے کے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکول منگل کو بھی بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ریاسی کے پہاڑی علاقوں میں رات کے وقت گاڑیوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔
حکومت نے ایس ڈی آر ایف، سول ڈیفنس اور تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہر ممکن تیاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ اس دوران وادی کشمیر کے تین اضلاع—بڈگام، کولگام اور اننت ناگ میں بھی شدید بارش کا الرٹ جاری ہے۔کٹھوعہ کے بنی علاقے میں قائم سیوا پاور اسٹیشن-2، چمیرا ڈیم اور رنجیت ساگر جھیل کے چاروں گیٹ کھول دیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی شام سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اسکیم پاکستان کی معیشت کے لیے کتنی مفید ثابت ہو سکتی ہے؟
?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت
مارچ
شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ سامنے آگئی
?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے
جنوری
امریکہ کی پوزیشن کو کمزور کرنے میں شہید سلیمانی کا کردار
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: شہید سلیمانی کا مکتب ان کی شہادت کے ساتھ نہیں
دسمبر
مسلم ممالک کی خاموشی اسرائیل کی طاقت ہے: امیر جماعت اسلامی کراچی
?️ 12 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا
جنوری
غزہ کی جنگ بے سود ہے صرف نقصان ہوا:اسرائیلی جنرل
?️ 13 اگست 2025 غزہ کی جنگ بے سود ہے صرف نقصان ہوا:اسرائیلی جنرل اسرائیلی فوج
اگست
لبنانی صحافی: ٹرمپ نیتن یاہو تعلقات میں اختلافات کا مطلب اسرائیل کو سزا دینا نہیں ہے
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: لبنان کے ایک میڈیا کارکن نے ایک بیان میں کہا
مئی
عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئیں
?️ 17 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے
جنوری
روس پورے یورپ سے جنگ کر رہا ہے: امریکی میگزین
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی جریدے کا دعوی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اب
اکتوبر