?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق، حق خود ارادیت کے حصول کی پر امن جدوجہد میں مصروف کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت علاقے میں اپنے ہندو توا ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جو اقوام متحدہ نے تسلیم کر رکھا ہے لہذا غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف انکی مزاحمت بالکل جائز اور جمہوری اصولوں کے مطابق ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت بیگناہ کشمیریوں کے قتل ، بلا جواز گرفتاریوں ، خواتین کی آبرو ریزی اور جبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈوںکے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کی کوشش کررہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم مقصد میںکبھی کامیاب نہیںہوگا۔ ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے اپنی قراردادوں کے مطابق حل کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں تین ایٹمی طاقتوں پاکستان ، بھارت اور چین میں گھرے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری مذکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں محمد یوسف نقاش، دیویندر سنگھ بہل، جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے علاوہ حریت آزاد جموںوکشمیر شاخ نے اپنے بیانات میں حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کی بھر پور سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
بھارتی فورسز اہلکاروں نے کشتواڑ، پونچھ اور راجوری اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ فوجیوں نے گھر گھر تلاشی لی اور مکینوں کو سخت سردی میں گھنٹوں کھلے آسمان تلے کھڑا رہنے پر مجبور کیا۔
دریں اثنا لداخ کے کارگل اور لیہہ اضلاع میں آج مکمل ہڑتال کی گئی جسکی کی کال مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور طلبہ تنظیموں کی نمائندگی کرنے والی تنظیموں” کارگل ڈیموکریٹک الائنس اور لیہہ اپیکس باڈی“ نے اپنے مطالبات کے حق میں دی تھی۔مطالبات میں لداخ کے لیے ریاست کا درجہ، چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظ، لداخ کے لیے پبلک سروس کمیشن کا قیام اور ملازمتوں کی فوری بھرتی کا عمل شامل ہیں۔لوگوں نے مطالبات کے حق میں لیہہ میں احتجاجی مارچ بھی کیا۔


مشہور خبریں۔
آئرلینڈ کا صیہونیوں کے خلاف اہم اعلان
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں:آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے اقوامِ متحدہ میں خطاب کے
ستمبر
نیتن یاہو کا وہم اسرائیلی تلخ حقیقت کے برعکس
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی مصنف اور تجزیہ نگار ڈاونے لائل نے مسلسل جنگ
جنوری
پاکستان کے انسداد منشیات فورس کے کمانڈر کا دورہ ایران
?️ 12 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے انسداد منشیات فورس کے کمانڈر جنرل شبیر
دسمبر
حالیہ اور سابقہ انتخابات کے بارے میں جاوید لطیف کا اہم مطالبہ
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے مطالبہ کیا
جون
کیا اسرائیل حماس کو ختم کر سکتا ہے؛ موساد کے سابق سربراہ کا اعتراف
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کو 200 سے زائد
اپریل
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے، شہباز شریف
?️ 30 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
عمران خان کا مقصد پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال اور سیاسی ماحول خراب کرنا ہے، اسحٰق ڈار
?️ 4 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے سابق وزیر اعظم
فروری
شام کی بھی عرب پارلیمنٹ کی یونین کے اجلاس میں شرکت ضروری
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیح بری نے عرب پارلیمنٹ کی
فروری