?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ نے ایک مکمل ایٹمی جنگ کے امکان کے حوالے سے شدید خدشات کو جنم دیا ہے کیونکہ دونوں ممالک جوہری صلاحیتوں کے مالک ہیں۔
شبیرشاہ نے بحران کو جو ایک بڑی جنگ کا باعث بن سکتا تھا ،ختم کرنے کے لئے عالمی رہنمائوں بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بے مثال کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو بھی سراہا جنہوں نے صورتحال کو مکمل جنگ میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔
شبیرشاہ نے دیرینہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ دوطرفہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد تنازعے کا پائیدارحل نکالنے کے لیے تیسرے فریق کی ثالثی ناگزیر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیاں دو طرفہ بات چیت کے نتیجے میں زیادہ تر سفارتی تعطل پیدا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی سیاسی قیادت نے بار ہاتیسرے فریق کی ثالثی کی ضرورت پر زور دیا ہے کیونکہ دو طرفہ مذاکرات اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔انہوں نے تنازعہ کشمیر کے خطرناک پہلوئوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سات دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود یہ تنازعہ دونوں ممالک کے لئے لٹکتی ہوئی تلوار کی طرح ہے۔
حریت رہنما نے کہاکہ تنازعہ کشمیر جس نے اب ایک خطرناک رخ ختیار کر لیا ہے، پورے جنوبی ایشیاکے امن اور استحکام کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے۔ انہوںنے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے ہمیشہ دوہرا کھیل کھیلا ہے تاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق تنازعے کا پرامن حل تلاش کرنے کی ہر کوشش کو روکا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے تنازعے کو حل کرنے کے بجائے ہمیشہ رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی سطح پر تنازعہ کشمیر کو ایک دو طرفہ مسئلے کے طور پر پیش کررہا ہے جبکہ دو طرفہ بات چیت کے دوران وہ بے شرمی سے اسے اپنا اندرونی مسئلہ قرار دیتا ہے۔ شبیر شاہ نے کہاکہ اس صورتحال میں ایک غیر جانبدار تیسرے فریق کی ثالثی ہی تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔ تاہم شبیر شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق اور مفادات کی مناسب نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے مستقبل میں کسی بھی فیصلہ سازی کے عمل میں کشمیری قیادت کی شمولیت ناگزیر ہے۔


مشہور خبریں۔
چین نے اپنی عسکری اور سیکورٹی سرگرمیوں میں اضافہ کیوں نہیں کیا؟
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے محقق موجودہ عالمی مقابلہ میں مشرق
جولائی
صہیونی قیدیوں کے بارے میں حماس کی پیشگی شرط
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے قومی مواصلات کے ڈائریکٹر علی برکہ نے ایک
دسمبر
امریکہ زوال کی طرف بڑھ رہا ہے:ٹرمپ کا کرسمس پیغام
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس کے کے موقع
دسمبر
9 مئی کے واقعات کے بارے میں رانا ثناءاللہ کا بیان
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ
جولائی
غزہ میں جنگ بندی منصوبہ ختم ہونے والا ہے:ناروے
?️ 8 دسمبر 2025 غزہ میں جنگ بندی منصوبہ ختم ہونے والا ہے:ناروے ناروے کے
دسمبر
اقتدار چاہئے ہوتا تو اہم ترین وزارتوں کو نہ چھوڑتا
?️ 15 جنوری 2024واہ کینٹ: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر چو ہدی نثار علی خان نے کہا
جنوری
جنوبی افریقہ اسرائیل کے خلاف ایک بار پھر ہیگ کورٹ میں
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی حکومت نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے
مارچ
لاہور: عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
?️ 25 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعظم
مارچ